اداکارہ نمرت کور پٹیالہ رجمنٹ میں اپنے والد آنجہانی میجر بھوپیندر سنگھ کے مجسمے کی رونمائی تقریب کیلئے پٹیالہ پہنچی تھیں۔
EPAPER
Updated: October 08, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Patiala
اداکارہ نمرت کور پٹیالہ رجمنٹ میں اپنے والد آنجہانی میجر بھوپیندر سنگھ کے مجسمے کی رونمائی تقریب کیلئے پٹیالہ پہنچی تھیں۔
اداکارہ نمرت کور پٹیالہ رجمنٹ میں اپنے والد آنجہانی میجر بھوپیندر سنگھ کے مجسمے کی رونمائی تقریب کیلئے پٹیالہ پہنچی تھیں۔ اپنے ملک اور مادر وطن کی خدمت میں ان کے تعاون کے اعتراف میں میجر بھوپیندر سنگھ کے کانسہ کے مجسمےکی رونمائی پٹیالہ میں ۶۴؍ اسالٹ انجینئر رجمنٹ کے ہیریٹیج ہال میں کیا گیا جبکہ نمرت کے والد کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیاہے۔اداکارہ بتاتی ہیں’’یہ واقعی ہم سب کیلئے ان کی یاد کا احترام کرنے اور ہندوستانی فوج کے اس شاندار اور ناقابل یقین اقدام میں حصہ لینا کاایک خاص لمحہ ہے۔پٹیالہ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ میں اپنے والدین کے ساتھ دو مختلف مدتوں کے لئے پٹیالہ میں رہی ہوں جب میرے والد وہاں تعینات تھے۔