: جیمس بانڈ کی نئی فلم ’نوٹائم ٹو ڈائے‘ سینماگھروں میں کامیابی بٹورنے کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے
EPAPER
Updated: February 13, 2022, 9:39 AM IST | Mumbai
: جیمس بانڈ کی نئی فلم ’نوٹائم ٹو ڈائے‘ سینماگھروں میں کامیابی بٹورنے کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے
): جیمس بانڈ کی نئی فلم ’نوٹائم ٹو ڈائے‘ سینماگھروں میں کامیابی بٹورنے کے بعد اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ فلم امیزون پرائم ویڈیو پر ۴؍ مارچ کو اسٹریم کی جائے گی۔ پرائم ویڈیو پر جیمس بانڈ کی ساری فلموں کا کلیکشن پہلے سے ہی موجود ہے۔ پلیٹ فارم پر یہ فلم انگریزی کے علاوہ ہندی، تامل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڑزبانوں میں اسٹریم کی جائے گی۔ نو ٹائم ٹو ڈائے میں دکھایا گیا ہے کہ جیمس بانڈ جمائیکا میں اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی بسرکررہا ہے۔مگر ایک مغویہ سائنسداں کو بازیاب کرانے کے ایک آخری مشن کے لئے اسے طلب کیا جاتا ہے۔ اس مشن میں بانڈ کا مقابلہ خطرناک ویلن لوسیفر سافن سے ہوتا ہے۔ اس کردار کو رامی ملیک نے نبھایا ہے۔ نوٹائم ٹو ڈائے جیمس بانڈ سیریز کی ۲۵؍ ویں فلم ہے اور اس کردار میں ڈینیل کریگ کی پانچویں اور آخری فلم ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں سینماگھروں میں ریلیز فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پر بہترین کمائی کی تھی۔ اس سیریز میں ڈینیل کی انٹری ۲۰۰۶ء کی فلم کسینو رائل سے ہوئی تھی ۔