• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نورا فتحی، بریڈ پٹ کے تعلق سے بیان پر تنقید کا شکار

Updated: October 16, 2022, 9:45 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی امریکی اداکارہ بریڈ پٹ کے بارے میں دئیے گئے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں

nora fatehi
نورا فتحی

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی امریکی اداکارہ بریڈ پٹ کے بارے میں دئیے  گئے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔نورا فتحی کے ایک حالیہ انٹرویو کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کیا گیا  ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتحی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بریڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔  اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا اور اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایک صارف نے لکھا کہ’بریڈ پٹ تو انسٹاگرام پر موجود ہی نہیں ہیں‘۔  ایک اور صارف نے لکھا کہ’میں اس جواب پر شرمندہ ہوں، جب بریڈ پٹ انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اُنہوں نے اداکارہ کو میسج کیسے کردیا۔‘  صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’کیا ہمیں اس بات پر یقین کرنا چاہئے؟‘ البتہ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK