• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نورا فتحی نے ٹرولنگ سے بچنے کا نسخہ بتایا

Updated: May 28, 2023, 9:51 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی کو اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں اس پر انہوں نے خصوصی بات کی ہے۔

Nora Fatehi
نورا فتحی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی کو اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے اور وہ اس ٹرولنگ کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں اس پر انہوں نے خصوصی بات کی ہے۔ میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے اور ان منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔نورا فتحی نے بتایا کہ وہ ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتیں، زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔آئیفا ایوارڈس ۲۰۲۳ء کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش بھی اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید کے کہ ناظرین ان کو پسند کریں گے۔نورا فتحی سے پوچھا گیا کہ وہ کسی اداکار کے ساتھ رقص کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے  رتیک  روشن اور پربھو دیوا کا نام لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK