• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فیفا ورلڈ کپ کے اختتامی اجلاس میں پرفارم کرکے نورا فتحی نے لوگوںکا دل جیت لیا

Updated: December 20, 2022, 1:32 PM IST | Mumbai

فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ءکے میچ قطرمیں کھیلے گئے لیکن بالی ووڈستاروں میں بھی اس کا جنون خوب دیکھنے کو ملا

Noora Fatehi performing in Qatar can be seen in different styles
قطر میں پرفارم کرتی ہوئی نورا فتحی مختلف انداز میں دیکھی جاسکتی ہیں

 فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۲ءکے میچ قطرمیں کھیلے گئے لیکن بالی ووڈستاروں میں بھی اس کا  جنون  خوب دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر اداکارہ و گلوکارہ نورا فتحی نے اختتامی تقریب میں زبردست پرفارمنس دی۔ نورا کے اس ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیاجا رہا ہے۔واضح رہے کہ نورا فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میںپرفارم کرنے والی واحد ہندوستانی اسٹار بن گئی ہیں۔نورا پرفارم کرنے سٹیج پر پہنچیں تو اسٹیج کا ماحول قابل دید تھا۔سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ ہندوستانی مداح بھی  ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔
نورا سیاہ لباس میں نظر آئی
 اتوار کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں نورا نےغیرملکی فنکاروں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر لائٹ دی اسکائی گانے پر پرفارم کیا۔ اس دوران نورا بلیک اوتار میں شاندار انداز میں نظر آئیں۔ ان کی لائیوپرفارمنس دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا’’اختتامی تقریب میںنورا فتحی کو لائیو ڈانس کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا’’نورا فتحی اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی اس فائنل تقریب کی جان تھیں۔
نورا نے شو ایونٹ کی تصاویر شیئر کیں
 نورانےاس خاص لمحے کی تصویر بھی سوشل میڈیاپرشیئر کی اور لکھا – فیفا کی اختتامی تقریب۔ واضح رہےکہ اس سے قبل نورا نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا جہاں سوشل میڈیا پر ان کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا تھا۔
اس میچ کو دیکھنے کیلئے کئی مشہور شخصیات قطر پہنچیں
 فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد ارجنٹائنا اور فرانس کے درمیان ہوا۔دنیا کی نظریں اس میچ پر لگی ہوئی تھیں۔ ۳۸؍سال بعد ارجنٹائنانے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی جیت لی ہے۔شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، نورا فتیحی، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور کارتک آرین سمیت کئی ستارے اس تاریخی میچ کو دیکھنے پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK