• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اب گوا میں واقع اجے دیوگن اور کاجول کا بنگلہ بھی کرائے پر لیا جاسکے گا

Updated: October 12, 2024, 1:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حال ہی میں، جھانوی کپورنےچنئی میں واقع سری دیوی کے بنگلے کی تزئین و آرائش کروائی تھی اور اسے کرائے پر دستیاب کرایا تھا۔

Ajay Devgn and Kajol. Photo: INN
اجے دیوگن اور کاجول۔ تصویر : آئی این این

حال ہی میں، جھانوی کپورنےچنئی میں واقع سری دیوی کے بنگلے کی تزئین و آرائش کروائی تھی اور اسے کرائے پر دستیاب کرایا تھا۔ اب اسی طرح اجے دیوگن اور کاجول نے بھی گوا میں واقع اپنےلگژری بنگلے کوکرائے پردینے کی پیشکش کی ہے۔ اس جوڑے کے بنگلے کا نام ایٹرنا ہے اور یہاں ایک رات قیام کے لیے آپ کو صرف ۵۰؍ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ۵؍ بیڈ روم والے ولا میں ایک پرائیویٹ سوئمنگ پول بھی ہے۔ ولا کے مرکزی بیڈروم کا اپنا نجی باغ ہے جس میں واٹر وال فاؤنٹین ہے۔ اجے اور کاجول خود اکثر یہاں آتے اور ٹھہرتے ہیں۔ جوڑے نے اپنے ولا کے رہنے والے کمرے کو دیوار کی پینٹنگز اور مجسموں سے سجایا ہے۔ پرتگالی انداز میں بنائے گئےاس ولا میں بہت سی جدید سہولیات موجود ہیں۔ یہاں ایک ۱۰۰؍سال پرانا کنواں بھی واقع ہے جسے حال ہی میں اس جوڑے نے مرمت کروایا ہے۔ ان سب کے علاوہ، ولا میں ۵؍ باتھ رومز اور۴؍کار پارکنگ کی جگہیں ہیں۔ یہاں مشہور شیف آپ کی پسند کے مطابق کھانا پکائیں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK