• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اولمپکس: ٹام کروز نے انسٹا گرام پر پیرس انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا

Updated: August 13, 2024, 4:45 PM IST | Agency | Los Angeles

پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد ٹام کروز نے منگل کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر میزبانی کیلئے پیرس انتظامیہ اور تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ اگلا اولمپکس ۲۰۲۸ء میں لاس اینجلس میں ہوگا۔

Tom Cruise at the closing ceremony of the Olympics. Photo: PTI
اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ٹام کروز۔ تصویر: پی ٹی آئی

اتوار کی شب اولمپکس ۲۰۲۴ء کی اختتامی تقریب میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروز نے دلیرانہ کرتب دکھا کر شائقین کو دنگ کر دینے کے کچھ دیر بعد ۶۲؍ سالہ اسٹار نے اس میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک نوٹ لکھا اور اس سال کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پیرس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منگل کو اپنے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’’تمام ایتھلیٹس کے نام، مَیں آپ کے جذبے، آپ کی لگن، آپ کے کام کی اخلاقیات کو سمجھتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں، تاکہ اپنے آپ کو مہارت کی اعلیٰ ترین سطح پر لے جائیں۔ آپ میں سے ہر ایک کو مبارکباد ۔ آپ نے جو حاصل کیا ہے، وہ اپنی محنت سے کیا۔ آپ سبھی کیلئے متاثر کن شخصیات ہیں۔ پیرس جیسے خوبصورت شہر کا بھی شکریہ جس نے اس شاندار تقریب کی میزبانی کی۔ کھیلوں کی اس مشہور روایت کا حصہ بننا ایک اعزاز ہے۔‘‘ 
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں اس اولمپک لمحے کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں اور ’’ایل اے ۲۰۲۸ء گیمز کا منتظر ہوں۔‘‘ اداکار کے اس پوسٹ میں اختتامی تقریب کی تصاویر شامل ہیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام کروز لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے مشہور نشان پر کھڑے ہیں جہاں ۲۰۲۸ء کے اولمپکس منعقد ہوں گے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

واضح رہے کہ اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ٹام کروز نے ’’مشن امپاسبل‘‘ کے اپنے کردار ایتھن ہنٹ کو منظر عام پر لایا۔ انہوں نے پیرس کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اولمپکس پرچم کو لاس اینجلس جانے والے کارگو طیارے تک پہنچایا۔ ایل اے پہنچنے کے بعد ٹام کروم نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا کر ہالی ووڈ کی پہاڑیوں پر اسکائی ڈائیو کیا۔ خیال رہے کہ ٹام کروز ’’مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ٹو‘‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ فلم مئی ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK