• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰؍ ویں سالگرہ پر فلم’ویر زارا‘ دنیا بھر کے ۶۰۰؍ اسکرینوں پر پھرریلیز ہوگی

Updated: November 07, 2024, 11:41 AM IST | Mumbai

یش راج فلمز کی بلاک بسٹر فلم ویر-زارا اپنی۲۰؍ویںسالگرہ کےموقع پر۷؍نومبر سےبین الاقوامی سطح پر۶۰۰؍اسکرینوںمیںدوبارہ ریلیزہو رہی ہے۔

Photo: X
تصویر: آئی این این

یش راج فلمز کی بلاک بسٹر فلم ویر-زارا اپنی۲۰؍ویںسالگرہ کےموقع پر۷؍نومبر سےبین الاقوامی سطح پر۶۰۰؍اسکرینوںمیںدوبارہ ریلیزہو رہی ہے۔  شاہ رخ خان،پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی نے تجربہ کارفلمساز یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ویر زارا میں اہم کردار ادا کیے تھے جو ہندوستانی سنیماکی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔ اپنی ریلیزکے وقت، یہ فلم ہندوستان، بیرون ملک اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم تھی۔
فلم ویر زارا امریکہ، کینیڈا، یو اے ای، سعودی عرب،عمان، قطر، بحرین، کویت، برطانیہ، آئرلینڈ، جرمنی،آسٹریا، فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فجی، سنگاپور، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کےاس  ورژن میں پہلی بار’یہ ہم آ گئے ہیں کہاں‘ گانابھی شامل کیا گیا ہے،جسےپہلے ڈیلیٹ کردیاگیاتھا۔پہلی مرتبہ اس گانے کو اس فلم میں شامل کیا جائے گا۔  انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن کے نائب صدرنیلسن ڈی سوزانےکہا،’’ویر- زارا کے دنیا بھر میں بہت زیادہ مداح ہیں اور اس کی ۲۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر،ہم اسے دوبارہ ریلیز کر رہے ہیں تاکہ شائقین ایک بار پھر اس محبت کی کہانی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK