• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدرز ڈے پر فلمی ستاروں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اپنی ماں کو یاد کیا

Updated: May 09, 2022, 1:57 PM IST | Agency | Mumbai

ماں دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔اتوار کومدرز ڈے یعنی یوم مادر منایا گیا۔

Alia Bhatt with her mother Soni Razdan and mother-in-law Neetu Kapoor..Picture:INN
عالیہ بھٹ اپنی ماں سونی رازدان اور ساس نیتو کپور کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 ماں دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔اتوار کومدرز ڈے یعنی یوم مادر  منایا گیا۔ اس مناسبت سے فلمی ہستیاں کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔ مختلف اداکاروں نے اپنے اپنے انداز میںمدرز ڈے منایا اور تصاویر شیئر کیں۔
کرینہ کپور خان:کرینہ کپور نےاپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیرعلی خان کے ساتھ سوئمنگ پول کی تصویر پوسٹ کی۔ اس میں وہ اپنےبچوں کوہاتھوں سے پکڑے ہوئے نظر آ رہی ہیںاور تینوں چلچلاتی دھوپ میںٹھنڈےپانی میں مزے لے رہے ہیں۔ساتھ ہی کیپشن لکھا ہے، `میری زندگی کی لمبائی اور چوڑائی۔ ہیپی مدرز ڈے۔
شلپا شیٹی:شلپا شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکیا۔ اس میں وہ میک اپ روم میں آئینے کے سامنےبیٹھی ہے۔ ساتھ ہی ان کی بیٹی شمیشا اور بیٹا ویان کندرا اداکارہ کے چہرے پر میک اپ لگا رہےہیں۔ دونوں کے ہاتھوں میں برش ہے اور کبھی وہ اپنے گالوں پر اور کبھی گلے پر لڑھکتے نظر آتےہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ شلپا نے کیپشن لکھا، `مبارک بچے، خوش ماں، میں ہر روز ماں بننے کا جشن مناتی ہوں۔ ہراس مام، ماں، مما،آئی ،اماں، بے بے، ماجی، امی، ممی  کی کہانی  جو دن رات محض اس لئے کام کرتی ہے کہ اس کے بچوں کو بہترین زندگی مل سکے۔
وکی کوشل:وکی کوشل نےاپنی ماں اور ساس کے ساتھ ۳؍ تصاویرشیئر کی ہیں۔ سب کچھ شادی کے دوران کیاگیا۔ اداکار نے کیپشن میں لکھا،ماواں ٹھنڈیاں چھاواں، ہیپی مدرز ڈے۔
کترینہ کیف:کترینہ کیف نے اپنی والدہ اور ساس کے ساتھ ایک تصویرشیئر کی ہے۔ وہ دونوں میں بہت خوش نظر آتی ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ’مدرز ڈے۔‘
عالیہ بھٹ:عالیہ بھٹ نے پارٹی کے دوران اپنی والدہ سونی رازدان اور ساس نیتوکپور کے ساتھ شادی کے بعد کی ایک سیلفی پوسٹ کی۔کیپشن میں لکھا تھا،’’میری خوبصورت خوبصورت ماں، ماؤں کا دن مبارک، ہر دن ہر روز۔‘‘
سارہ علی خان:سارہ علی خان نے بھی امریتا سنگھ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرکے اپنی پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔ساتھ ہی کیپشن لکھا ہے،’’ہیپی مدرز ڈے ممی۔ جب سےمیں آپ کے پیٹ میں تھی میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔مجھے اچھا لگا کہ آپ سب میرےسیٹ پر آئے۔ میں آپ کو فخر محسوس کرنے کیلئے چمکنے کی کوشش کرتی ہوں۔‘‘
انوشکا شرما:انوشکا شرما نے اپنی بیٹی اور ماں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ کیپشن میں لکھا ہے،’’ہیپی مدرز ڈےماما۔ کچھ وقت کے لیے میرا خیال رکھنے اور میرابہت زیادہ تعاون کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی طاقت اور قوت ارادی حیرت انگیز ہے۔ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK