آج کل بڑی تعداد میں ایسے اداکار فلموں میں آرہے ہیں جن کا کوئی رشتہ دار اس فلم انڈسٹری میں پہلے سے موجود ہے۔ یا پھر ایسے لوگ فلموں میں آپاتےہیں جو بہت پیسے والے ہوتے ہیں اور اپنے پیسے کے دم پر فلموں میں داخلہ حاصل کرپاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 01, 2025, 12:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
آج کل بڑی تعداد میں ایسے اداکار فلموں میں آرہے ہیں جن کا کوئی رشتہ دار اس فلم انڈسٹری میں پہلے سے موجود ہے۔ یا پھر ایسے لوگ فلموں میں آپاتےہیں جو بہت پیسے والے ہوتے ہیں اور اپنے پیسے کے دم پر فلموں میں داخلہ حاصل کرپاتے ہیں۔
آج کل بڑی تعداد میں ایسے اداکار فلموں میں آرہے ہیں جن کا کوئی رشتہ دار اس فلم انڈسٹری میں پہلے سے موجود ہے۔ یا پھر ایسے لوگ فلموں میں آپاتےہیں جو بہت پیسے والے ہوتے ہیں اور اپنے پیسے کے دم پر فلموں میں داخلہ حاصل کرپاتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی محنت سے فلموں میں آئے اور خوب نام کمایا۔ ایسے ہی اداکاروں میں ایک نام جیکی شراف کا بھی ہے جو فلمی بیک گرائونڈ سے تعلق نہیں رکھتےیعنی ان کےکسی رشتہ دار کا تعلق فلموں سے نہیں تھا بلکہ وہ تو ایک ایسے انسان ہیں جن کا بچپن اور نوجوانی کا زمانہ نہایت غربت میں گزرا۔ یہاں تک کہ وہ ایک چھوٹی سی چال کے ایک چھوٹے سے کمرے میں رہا کرتے تھے اور چھوٹے موٹے کام کیا کرتے تھے لیکن ان کی قسمت نے ساتھ دیا اور وہ پہلے ماڈلنگ اور پھر اس کے بعد فلموں میں آگئے اور اس قدر مشہور ہوئے کہ اپنے زمانے کے سپراسٹار کہلائے۔ وہ اپنی پہلی ہی فلم’ہیرو‘ سے حقیقی معنوں میں ہیرو بن گئے تھے۔
جیکی شراف کا اصل نام جئے کشن کاکوبھائی شراف ہے۔ انہوں نےہندوستان کی تقریباً۹؍زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔
جیکی شراف یکم فروری ۱۹۵۷ءکوممبئی میں ایک گجراتی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام کاکو بھائی شراف اور والدہ کا نام ریٹا شراف ہے جو ایک ترکمان ہیں جو سوویت روس (موجودہ قزاخستان) سے تعلق رکھتی تھیں۔ جیکی شراف نےابتدائی طور پرکچھ اشتہارات میں بطور ماڈل بھی کام کیا ہے۔
جیکی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ عائشہ دت سے شادی کی جو بعدمیں فلم پروڈیوسر بن گئیں۔ یہ جوڑا جیکی شراف انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ کےنام سے ایک میڈیا کمپنی چلاتا ہے۔ ان کے دو بچے ہیں - ایک لڑکا جس کا نام ٹائیگر شراف (ہیمنت جئے) اور ایک لڑکی کرشنا ہے۔ ان کا بیٹا ٹائیگر بھی آج ایک اداکار کی حیثیت سے مشہور ہے۔
شراف نے اپنے فلمی کریئرکاآغاز۱۹۸۲ءکی فلم’سوامی دادا‘ سےکیا تھا۔ اگلے سال سبھاش گھئی نے انہیں اپنی فلم ہیرو میں مرکزی کردارمیں کاسٹ کیا، جس میں جیکی کی ہیروئن میناکشی شیشادری تھیں۔ یہ فلمیں بڑی ہٹ ثابت ہوئی اور اس کے بعد جیکی نے چھوٹی بڑی کئی فلموں میں کام کیا جس میں انہوں نے تقریباً ہر صنف کے کردار ادا کئے۔
ان کی مشہور فلموں میں سوامی دادا، ہیرو، اندر باہر، جنگ، تیری مہربانیاں، پالے خاں، اللہ رکھا، کرما، جواب ہم دیں گے، کاش، رام لکھن، پرندہ، میں تیرا دشمن، تری دیو، وردی، دودھ کا قرض، سوداگر، کنگ انکل، کھلنائک، گردش، تریمورتی، رنگیلا، بندش، اگنی ساکشی، بارڈر، بندھن، رفیوجی، مشن کشمیر، فرض، یادیں، لجا، دیوداس، آن - مین ایٹ ورک، ہلچل، کیونکی، بھوت انکل، بھاگم بھاگ، کسان، ویر، شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا، دھوم۳؍، ہیپی نیو ایئر، ڈرٹی پولیٹکس۔ اس کے علاوہ جیکی شراف حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سوریہ ونشی میں اکشے کمار، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے۔
انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ایوارڈ جیتے جن میں ۴؍فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔ انہیں پہلا فلم فیئر ایوارڈبہترین اداکار کے طور پر ۱۹۹۰ء میں فلم پرندہ کیلئے دیا گیا۔ دوسرا ایوارڈ ۱۹۹۵ء میں فلم ’۱۹۴۲ء: اے لو اسٹوری‘کیلئے اور ۱۹۹۶ء میں فلم’رنگیلا‘ میں معاون اداکار کیلئے دیا گیا۔ ۲۰۱۸ء میں انہیں شارٹ فلم’کھجلی‘ کیلئےچوتھا ایوارڈ ملا۔