یوگا اب عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے ۲۱؍ جون کوعالمی یوم یوگاکے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے ۲۱؍جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے کے طور منانے کا اعلان کیا اور دیکھتے ہی دیکھتےدنیا کےتمام ممالک اس مہم میں شامل ہوگئے۔
امیتابھ بچن۔تصویر :آئی این این
یوگا اب عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے ۲۱؍ جون کوعالمی یوم یوگاکے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے ۲۱؍جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے کے طور منانے کا اعلان کیا اور دیکھتے ہی دیکھتےدنیا کےتمام ممالک اس مہم میں شامل ہوگئے۔ وہیں امیتابھ بچن،ارملا ماتونڈکر،سوہا علی خان، آمنہ شریف،بھاگیہ شری اور فلم ساز مدھر بھنڈارکر سمیت فلمی صنعت سے منسلک متعدد افراد نے یوگا کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اور یوگا…آپ کے جسم کا سب سے اچھا دوست۔‘‘ سارہ علی خان نے یوگا کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا’’یوگا خود کی، خود کے ذریعہ خود تک کا سفر ہے۔ ہیپی انٹرنیشنل یوگا ڈے کی مبارکباد۔‘‘اداکارہ ٹسکا چوپڑہ نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ مختلف قسم کے یوگاسن کررہی ہیں۔انہوںنے کیپشن میں لکھا’’یاد نہیں میں نے کب شروعات لیکن میری صبح کی شروعات یوگا سے کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک شروعات نہیں کی تو آج کا دن آغاز کرنے کیلئے بہت اچھا ہے۔ میں آپ سےو عدہ کرتی ہوں کہ آپ کو اس کا کبھی پچھتاوہ نہیں ہوگاکیوں کہ جسم کو رفتار سے اور من کو سکون سے فائدہ ہوتا ہے۔‘‘اسی طرح مشہور اداکارہ اور ممبر پارلیمنٹ ہیما مالنی نے یوگا کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا’’انٹرنیشنل یوگا ڈے پھر سے آگیا ہے۔اس وبا نے ہمیں اپنی قوت برداشت اور کووڈ کے حملے کا سامنا کرنے کی صلاحیت میں سدھار کیلئے ورزش اور یوگا کی اہمیت سکھائی ہے۔ یوگا کے فوائد کئی اور میں اس قدیم وراثت کی مشق کرنے کی وکالت کرتی ہوں، جو ہمارا فخر ہے۔ سبھی کیلئے یوگا۔‘‘