Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ اور جیا بچن کی شادی میں صرف ۵؍ افراد نے شرکت کی تھی

Updated: April 08, 2025, 10:37 AM IST | Mumbai

امیتابھ بچن ایک ایسی شخصیت ہیں جو اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ان سے منسلک کوئی نہ کوئی خبر میڈیا میں آتی رہتی ہے۔ان کے موجودہ حالات نہ سہی پرانی باتیں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امیتابھ بچن ایک ایسی شخصیت ہیں جو اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ان سے منسلک کوئی نہ کوئی خبر میڈیا میں آتی رہتی ہے۔ان کے موجودہ حالات نہ سہی پرانی باتیں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اسی طرح ان کی شادی کے تعلق سے باتیں بھی سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔کیا آپ جانتےہیں کہ امیتابھ بچن جیسے سپر اسٹار کی شادی میں کتنے افراد نے شرکت کی ہوگی؟اس کا جواب ہے ان کی شادی میں صرف ۵؍افراد نے شرکت کی تھی۔امیتابھ کے والد ہری ونش رائے بچن نے اپنی سوانح عمری میں امیتابھ بچن کی شادی کا ذکر کرتےہوئے لکھا ہے کہ اداکار کی شادی ایک نجی تقریب تھی یعنی اس میں زیادہ لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔جوڑے نے صرف چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ آنجہانی مصنف کے مطابق، امیتابھ-جیا کی شادی جوڑے کے قریبی دوست کے گھر کی چھت پر ہوئی تھی۔ان کی شادی میں صرف۵؍مہمانوں نے شرکت کی جن میں سے ایک اداکار کے والداورمشہورسیاستدان سنجے گاندھی تھے۔ہری ونش رائے بچن کتاب میں لکھتے ہیں کہ ان کی بہو جیا بچن کے گھر والے چاہتے تھے کہ شادی بنگالی رسم و رواج کے مطابق ہو اور انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ کتاب میں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پوری شادی کے دوران جیا بچن کے خاندان میں دلہن کےعلاوہ کوئی خوش نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK