• Wed, 30 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسکر ۲۰۲۵ء: برطانیہ کی جانب سے ہندوستانی فلم ’’سنتوش‘‘ نامزد کی گئی

Updated: September 26, 2024, 5:21 PM IST | Mumbai

بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں برطانیہ کی جانب سے ہندوستانی فلم ’’سنتوش‘‘ نامزد کی گئی ہے۔ یہ فلم کرن راؤ کی ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ سے مقابلے کرے گی۔ جانئے آخر ہندوستانی فلم کو برطانیہ نے کیوں نامزد کیا ہے؟

Poster of the movie Santosh. Photo: INN
فلم سنتوش کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی جانب سے آسکر ۲۰۲۵ء کیلئے بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کو نامزد کرنے کے صرف ۲؍ دن بعد برطانیہ نے اس زمرے میں ہندوستانی فلم ’’سنتوش‘‘ کو نامزد کیا ہے۔ ہند نژاد برطانوی ہدایتکار سندھیا سوری کی فلم آسکر میں کرن راؤ کی ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ سے مقابلہ کرے گی۔ ’’سنتوش‘‘ میں شاہانہ گوسوامی اور سنیتا راجوار نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس سال کے کانز فلم فیسٹیول اسے پذیرائی ملی تھی اور بافٹا کیلئے بھی اسے منتخب کیا گیا تھا۔ 

برطانیہ نے ہندوستانی فلم’’سنتوش‘‘ کو کیوں نامزد کیا؟ 
اگرچہ ’’سنتوش‘‘ ہندی زبان کی فلم ہے، لیکن اسے برطانیہ کی جانب سے اس لئے نامزد کیا گیا ہے کہ فلم کو برطانوی فلمسازوں نے پروڈیوس کیا ہے۔ مائیک گڈریج، جیمز بوشر، بالتھزار ڈی گانے، اور ایلن میک ایلکس اس کے پرڈویوسر جبکہ اما امپاڈو، ایوا یٹس، ڈیارمڈ سکریم شا، لوسیا ہاسلاؤر، اور مارٹن گیرہارڈ سمیت ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ اگر اسے آسکر ملتا ہے تو یہ اس زمرے میں برطانیہ کی طرف سے جمع کرائی جانے والی پہلی ہندی زبان کی فلم ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK