۹۶؍ ویں آسکر ایوارڈز کا اعلان لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کیاگیاہے۔ اوپن ہائیمر نے اس تقریب میں بہترین فلم سمیت کل ۷؍ ایوارڈز جیتے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 12, 2024, 8:49 AM IST | Agency | Los Angeles
۹۶؍ ویں آسکر ایوارڈز کا اعلان لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کیاگیاہے۔ اوپن ہائیمر نے اس تقریب میں بہترین فلم سمیت کل ۷؍ ایوارڈز جیتے ہیں۔
۹۶؍ ویں آسکر ایوارڈز کا اعلان لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کیاگیاہے۔ اوپن ہائیمر نے اس تقریب میں بہترین فلم سمیت کل ۷؍ ایوارڈز جیتے ہیں۔ کیلین مرفی بہترین اداکار، کرسٹوفر نولان بہترین ہدایت کار قرار پائے۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو اس فلم کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔ یہ ان کے کریئرکا پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔
اوپن ہائیمر نے بہترین فلم ایڈیٹنگ، بہترین اوریجنل اسکور اور بہترین سنیماٹوگرافی کیٹیگریز میں بھی ایوارڈزجیتےہیں۔ فلم کومجموعی طور پر۱۳؍کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔
فلم پوور تھنگزنے۴؍کیٹیگریز میں آسکر ایوارڈجیتےہیں۔ فلم کی مرکزی اداکارہ ایمااسٹون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ ایما کا یہ دوسراآسکر ایوارڈہے۔ اس سے قبل ۲۰۱۶ءمیں انہوں نے فلم لا لا لینڈ کیلئے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا تھا۔
بہترین اداکارہ کے علاوہ پوور تھنگز کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائن، پروڈکشن ڈیزائن اور میک اپ اور ہیئراسٹائلنگ کیٹیگریز میں بھی آسکر ملے۔
باربی کو صرف ایک آسکر ملا
فلم باربی کو صرف ایک آسکر ملا۔ اس کے گانے ’وھاٹ از آئی میڈ فار؟بلی ایلش اور فنیاس او کونل نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر جیتا۔ فلم کو ۸؍ کیٹیگریز میں نامزدگی ملی۔
آر آر آرکی جھلک تین بار دیکھی گئی
آسکر کی تقریب میں دنیا بھر کی فلموں کے بہترین اسٹنٹ مناظرپرمشتمل ایک ترمیم شدہ کلپ دکھایا گیا، جس میں آر آر آرکا ایک ایکشن سین دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ’ناٹو-ناٹو‘ گانا دو بار اسکرین پر دکھایاگیا۔ سب سے پہلے، اسٹنٹ کوآرڈینیٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، گانے کا ایک سین اسکرین پردکھایا گیا، جس میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آرہک سٹیپ کر رہے تھے۔