Inquilab Logo

پاکستانی ڈراما سیریز ’’برزخ‘‘ کا ٹریلر جاری

Updated: July 01, 2024, 5:52 PM IST | Mumbai

پاکستانی ڈراما سیریز ’’برزخ‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم کے مرکزی کردارصنم سعید، فواد خان اور دیگر ہیں۔ سیریز کی ہدایتکاری کےفرائض عاصم عباس نے انجام دیئے ہیں۔تاہم، فلم کا پریمئر ۱۹؍ جولائی کو جاری کیا جائےگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پاکستانی سیریز ’’برزخ‘‘کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سیریز میں فواد خان، سنم سعید، کشل خان، عظمیٰ بیگ اور دیگر اہم اداکار شامل ہیں۔ یہ سیریز ایک خاندان کو دوبارہ متحد کرنے کیلئے  جادوئی حقیقت پسندی اور فوق الفطرت کے تصور پر مبنی ہے۔
سیریز کا ٹریلر، جو آج جاری کیا گیا ہے، میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ۷۶؍ سالہ شخص اپنی پہلی محبوبہ کے بھوت سے شادی کرنے کے فیصلے سے اپنے بچوں اور اپنے پوتے پوتیوں کو حیران کر دیتا ہے۔فلم کے سرکاری خلاصے میں لکھا ہے کہ ’’ایک خاندان کے لوگ ایسے وقت جمع ہوتے ہیں جب انہیں یہ سمجھ نہیں آتا ہے کہ وہ جشن منائیں یا ماتم۔ یہ کہانی ہنزہ نامی وادی پر مبنی ہے جس میں ایک پراسرار دنیا دکھائی گئی ہے جہاں ہر کوئی ایک دوسرے سے جڑا ہے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک پریشان کن سوال ہے ’’جب سب کچھ ختم ہو جائے تو، محبت دیرپا ہوگی۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ⭐Pakistani Dramas Page⭐ (@pakdramaspage)

یہ میرے لئے بہترین پروجیکٹ تھا: فواد خان  
فلم سیریز برزخ کی ہدایتکاری کے فرائض عاصم عباسی نے انجام دیئے ہیںجو پاکستان کی مشہور فلم ’’کیک ‘‘ کیلئے جانے جاتے ہیں۔سیریز کے مرکزی کردار فواد خان نے سیریز کے تعلق سے کہا کہ ’’اس سیریز میں کچھ عام نہیں۔ فلم کیک دیکھنے کے بعد جب مجھے اس سیریز میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تو میں نے فوراً حامی بھر لی تھی۔ عاصم بلاشبہ ایک بہترین ہدایتکار ہیں جن کی توجہ ہمیشہ اپنے کرداروں کی جانب ہوتی ہے۔ میں ایسا ہی کوئی پروجیکٹ کرنے کا خواہشمند تھا جو عام نہ ہو اور برزخ میں کچھ عام نہیں۔ یہ بہترین تجربہ تھا اور مجھے یہ کافی پسند آیا۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

خیال رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے لالی ووڈ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کی ’’خوبصورت اور اے دل ہے مشکل ‘‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔پاکستان کے مشہور ڈرامے ’’زندگی گلزار ہے‘‘ کے بعد یہ فواد خان کا صنم سعید کے بعد دوسرا پروجیکٹ ہے۔ صنم سعید نے فلم کیک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 مجھے بہترین اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا: صنم سعید
سیریزکے تعلق سے صنم سعید نے نشاندہی کی کہ ’’میرے لئے یہ بہترین تجربہ تھا۔ اس سیریز میں ایک خاندان، محبت، نقصان اور آخرت جیسے موضوعات کو بہت اچھے طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے تعلق سے میں شروعات سے متجسس تھی۔ میں ایک اداکار کے طورپر ہمیشہ اپنے لئے ایسے کردار تلاش کرتی ہوں جو مجھے چیلنج کریںاور ان میں کہانی سنانے کا نیا طریقہ اپنایا گیا ہو۔ برزخ ایک ایسی ہی سیریز ہے جس میں ایک اجنبی اور پراسرار دنیا کا تصور کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے تعلق سے مجھے اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہے کہ میں نے فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کیا اور معروف اداکار جیسے سلمان شاہد، ساجد حسن اور دیگر کے ساتھ مجھے اسکرین شیئر کرنے کاموقع ملا۔‘‘ 
خیال رہے کہ پاکستان کی اس اہم سیریز کو وقار حسن اور شلیجا کیجریوال نے پروڈیوس کیا ہے اور اس میں صنم سعید، فواد خان،فائزہ گیلانی، انیکا ذذوالفکار ،خشل خان، ایمن سلیمان، سلمان شاہد اور دیگر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس ڈراما سیریز کا پریمئر دنیا بھر میں زندگی یوٹیوب اور زی ۵؍ پر جاری کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK