پاکستانی فلمی ناقد تیمور اقبال کے ابراہیم علی خان کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کا تجزیہ پیش کرنے کے بعد ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام میسیج کے ذریعے انہیں خوب برا بھلا کہا۔ ناقد نے اپنے انسٹاگرام پر ان کے پیغامات شیئر کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 15, 2025, 3:57 PM IST | Mumbai
پاکستانی فلمی ناقد تیمور اقبال کے ابراہیم علی خان کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کا تجزیہ پیش کرنے کے بعد ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام میسیج کے ذریعے انہیں خوب برا بھلا کہا۔ ناقد نے اپنے انسٹاگرام پر ان کے پیغامات شیئر کئے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ اپنے اداکاری کے کریئر کی پہلی فلم ’’نادانیاں‘‘ کی ریلیز کے بعد ہی ابراہیم علی خان تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ انہوں نے ’’نادانیاں‘‘ کے پاکستانی فلمی نقاد کے جائزے کا جواب مبینہ طور پر انتہائی بدتمیزی سے دیا۔ پاکستانی فلمی نقاد تمور (تیمور) اقبال نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کیا جس میں ابراہیم علی خان نے مبینہ طور پر انسٹاگرام ڈی ایم کے ذریعے ان کے جائزے کا جواب دیا تھا۔ تیمور اقبال کی طرف سے پوسٹ کئے گئے ابراہیم اور ان کے چیٹ کے اسکرین شاٹ کے مطابق، ابراہیم نے جائزے پر سخت تنقید کی۔
اسکرین شاٹ کے مطابق ابراہیم نے تیمور کو لکھا کہ ’’تمور (Tamur) تقریباً تیمور (Taimoor)کی طرح، تمہارا نام میرے بھائی کی طرح ہے۔ مگر اندازہ لگائیں کہ آپ کے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ آپ انتہائی بدصورت ہیں۔ تمہارے الفاظ بھی تمہاری طرح گندے ہیں۔ بدصورت۔ مجھے تمہارے اور تمہارے خاندان کیلئے برا لگتا ہے۔ اگر کبھی مَیں نے تمہیں راستے میں دیکھا تو اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ تم مزید بدصورت ہوجاؤ۔ ‘‘
تیمور اقبال نے جواب دیا کہ ’’یہ وہ آدمی ہے جسے میں فلم میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ ایک جعلی انسان نہیں ہے۔ ارے ہاں وہ ’’نوز جاب‘‘ (ناک کی سرجری) کا تبصرہ جان بوجھ کر لکھا گیا تھا۔تمہارے والد کا بڑے پرستار، انہیں مایوس نہ کرنا۔‘‘ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان پیغامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے جبکہ تیمور کا فلم ریویو اب ان کے انسٹاگرام پر دستیاب نہیں ہے، لیکن ان کے جواب اور ان کی پوسٹ پر کئے گئے تبصروں سے یہ واضح ہے کہ انہوں نے اداکار کی ظاہری شکل پر تنقید کی۔ تیمور اقبال نے یہ بھی کہا کہ ابراہیم نے انہیں انسٹاگرام پر بلاک کر دیا ہے۔