• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستانی فلم اداکارفواد خان وانی کپور کے ساتھ نظرآئیں گے

Updated: July 06, 2024, 10:46 AM IST | Agency | Mumbai

مشہور پاکستانی فلم اداکار فواد خان بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فوادخان اس سے قبل ’اے دل ہے مشکل‘، ’خوبصورت‘اور’کپور اینڈ سنز‘جیسی بالی ووڈفلموں میں کام کر چکےہیں۔

Pakistani actor Fawad Khan. Photo: INN
پاکستانی اداکار فواد خان۔ تصویر : آئی این این

مشہور پاکستانی فلم اداکار فواد خان بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فوادخان اس سے قبل ’اے دل ہے مشکل‘، ’خوبصورت‘اور’کپور اینڈ سنز‘جیسی بالی ووڈفلموں میں کام کر چکےہیں۔ اب فواد جلد ہی وانی کپور کے ساتھ فلم میں نظر آ سکتےہیں۔ فواد خان اور وانی کپور بین الاقوامی فلم پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے، فلم کی کہانی ان دو لوگوں کی ہے جن کا بریک اپ ہوگیاہے۔ دونوں ایک دوسرے کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں اور اسی دوران دونوں میں محبت ہو جاتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ستمبر سے شروع ہو کر نومبر تک جاری رہے گی۔ فواد اور وانی کی یہ فلم ایک کامیڈی فلم ہوگی۔ آرتی باگڑی اس فلم کی ہدایت کار ہیں۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK