پلک تیواری فلموں میں اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی مسلسل بحث میں ہیں۔۲۱
EPAPER
Updated: May 07, 2022, 1:37 PM IST | Agency | Mumbai
پلک تیواری فلموں میں اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی مسلسل بحث میں ہیں۔۲۱
پلک تیواری فلموں میں اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی مسلسل بحث میں ہیں۔۲۱؍ سال کی عمر میں شویتا تیواری کی بیٹی پلک سوشل میڈیا سنسنی بن گئی ہیں۔ ہارڈی سندھو کے گانے ’بجلی‘ کے میوزک ویڈیو میں اپنا ڈیبیو کرنے والی پلک تیواری اکثر کیمرے میں قید ہوجاتی ہیں۔ پلک سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ پلک تیواری اکثر اپنے انداز سے مداحوں کا دل جیت لیتی ہیں لیکن اسی سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے پلک کے دبلے پن کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں ٹرول کیا لیکن اب پلک تیواری نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے ٹرولز کو کرارا جواب دیا ہے۔ پلک تیواری نے صارفین کی جانب سے انہیں دبلی پتلی کہنے اور انہیں ٹرول کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پلک تیواری نے کہا کہ `میں ان تمام باتوں کی اتنی پروا نہیں کرتی جتنی لوگ کرتے ہیں۔ کیونکہ میں نے جان لیا ہے کہ یہ لوگ کبھی خوش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار بہت زیادہ ڈریس اپ ہے، کیا کر رہا ہے، کیا کہا جا رہا ہے؟ وہ سوچتے ہیں۔ چلو میں سادگی سے باہر جاتی ہوں ، تب بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ ایسی لگ رہی ہے، اسے کون کام دے گا؟ ایسی تو میری دوست بھی لگتی ہے۔پلک تیواری کا مزید کہنا تھا کہ `اگر آپ دوست کی طرح نظر آتے ہیں تو اس میں برائی کیا ہے اگر کبھی کبھی ہم آپ کی طرح نظر آتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا کچھ خرابی ہے؟ ایک آنکھ بڑی اور دوسری چھوٹی ہو تو۔ کسی میں عیب کیوں نکالتے ہو، اگر تم خود پرفیکٹ نہیں ہو۔