• Sat, 18 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ اٹل جی جیسی شخصیت کے کردار کو نبھانا آسان نہیں تھا‘‘

Updated: December 01, 2023, 10:20 AM IST | Agency | Mumbai

’میں ہوں اٹل‘ میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا کردار ادا کرنےو الے پنکج ترپاٹھی کا اعتراف۔

Vinod Bhanushali released this poster on X. Photo: INN
ونود بھانوشالی نے ایکس پر یہ پوسٹر جاری کیا۔ تصویر : آئی این این

سوانحی فلم ’میں ہوں اٹل‘ میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا کردار ادا کرنےو الے پنکج ترپاٹھی کے مطابق اٹل جی جیسی شخصیت کے کردار کو نبھانا آسان نہیں تھا۔ یاد رہےکہ `’میں اٹل ہوں ‘۱۹؍ جنوری۲۰۲۴ء کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ فطری اور حقیقت سے قریب اداکاری کیلئے مشہور پنکج ترپاٹھی کی اداکاری سے سجی یہ فلم تین بار ہندوستان کے وزیراعظم رہنے والے اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر مبنی ہے۔ پنکج ترپاٹھی کہتے ہیں ، ’’اٹل جی کا کردار ادا کرنا میرے لئےآسان نہیں تھا۔ میں اس کشمکش تھا کہ اس کردار کوصحیح طریقے سے نبھا پاؤں گا یا نہیں لیکن میں نے پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ یہ کردار نبھایا ۔ اٹل جی جیسی عظیم شخصیت کے ساتھ انصاف کر پانا میرے لئے آسان نہیں تھا۔میں نے یہ کردار ادا کرنے سے پہلے ان کے بارے میں بہت کچھ پڑھا تھا۔میں نے اٹل جی کے اشعار بھی یاد کئے ہیں ۔ شوٹنگ کے دوران بھی میں ان کے بارے میں تحقیق کرتار ہا اور پھر جب میں نے ان کا کردار نبھایا تو خود کو سمجھنے کا میرا نقطہ نظر وسیع ہو گیا۔‘‘
 ’ میں ہوں اٹل‘ کے ہدایت کار روی جادھو ہیں۔ اسکرین پلے رشی ویرمانی اور روی جادھو کا ہے۔ بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ اور لیجنڈ اسٹوڈیو کی طرف سے پیش کی گئی، ’میں اٹل ہوں ‘ کو ونود بھانوشالی، سندیپ سنگھ اور کملیش بھانوشالی نے پروڈیوس کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK