• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کے رشتےکی خبریں گرم

Updated: March 30, 2023, 11:01 AM IST | Mumbai

پرینیتی چوپڑہ اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھاگزشتہ کچھ دنوں سے زیر بحث ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

پرینیتی چوپڑہ اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھاگزشتہ کچھ دنوں سے زیر بحث ہیں۔ دونوں کو حال ہی میں مسلسل دو بار مختلف مقامات پر دیکھا گیا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں کے رشتے کی خبریں گرم ہیں۔ پرنیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کے درمیان تعلقات کے چرچے کے درمیان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ نے دونوں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر پرنیتی اور راگھو کے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔ سنجیو اروڑہ کے اس ٹویٹ نے ہلچل مچا دی ہے کہ کیا پرنیتی اور راگھو نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے یا دونوں نے منگنی کر لی ہے؟حال ہی میں جب راگھو چڈھا اور پرنیتی چوپڑہ سے میڈیا نے ان کے رشتے کے بارے میں سوالات کیے تو دونوں نے خاموشی اختیار کی تھی لیکن ’آپ‘ کے رکن پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ نے ٹویٹ کر کے مبارکباد دی۔راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سنجیو اروڑہ نے لکھا’’میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑہ کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ دونوں کا ساتھ محبت اور خوشی کی مثال ہوگا۔ میری طرف سے نیک خواہشات۔ ‘‘سنجیو اروڑہ نے جیسے ہی ٹویٹ کیا، لوگوں نے پرینیتی اور راگھو چڈھا کو مبارکباد دینی شروع کر دی۔حالانکہ بہت سے لوگ الجھن میں بھی ہیں۔ ایک صارف نے پوچھا کہ پرینیتی اور راگھو کو مبارکباد کیوں دی جا رہی ہے۔ دونوں کی منگنی ہو گئی ہے یا شادی ہو گئی ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK