Inquilab Logo

ہنرباز- دیش کی شان سےپرینیتی کا ٹی وی پر آغاز

Updated: January 22, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ریئلٹی شو ’ہنرباز - دیش کی شان‘ کے ساتھ ٹی وی پر شروعات کرنے والی ہیں ۔

Parineeti Chopra will be seen on TV. Picture:INN
پرینیتی چوپڑا ٹی وی پر نظرآئیں گی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ریئلٹی شو ’ہنرباز - دیش کی شان‘ کے ساتھ ٹی وی  پر شروعات کرنے والی ہیں ۔ پرینیتی چوپڑا `’ہنرباز - دیش کی شان‘ میں متھن چکرورتی اور کرن جوہر کے ساتھ جج کے طور پر نظر آئیں گی۔ پرینیتی چوپڑا نے کہا  ’’میں گزشتہ کئی برسوں سے ٹی وی پر ڈیبیو کرنا چاہتی تھی۔ میں ہمیشہ سے ہی  ایک ملٹی ٹیلنٹ شو کے ساتھ اپنا ٹی وی ڈیبیو کرنے کی خواہش رکھتی تھی  اور آخر کار میرا یہ خواب پورا ہو گیا۔ میں اس بات کو اچھی طرح  سے جانتی تھی کہ ٹی وی شو سائن کرنے کے بعد میرا شیڈول اوپر نیچے ہو گا اور مجھے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ ٹی وی  پر کام کرنا کوئی آسان نہیں ہے ۔ میں ان سب چیزوں کے لیے تیار تھی۔‘‘   پرینیتی چوپڑا نے کہا  ’’میری فلم ’اونچائی‘کی شوٹنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم  ’انیمل‘ کی شوٹنگ جلد  ہی شروع ہو جائے گی اور اسی دوران یہ ٹی وی شو۔ یہ تینوں ہی  پروجیکٹ میرے لئے بڑے ہیں اور  محنت کرنے میں کہیں سے بھی میری کمی نہیں ہونے والی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK