آج امیزون پرائم ویڈیو نے ۴؍ سال سے زائد عرصے کے بعد اپنی ہٹ ویب سیریز ’’پاتال لوک‘‘ کے سیزن ۲؍ کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 13, 2024, 7:02 PM IST | Mumbai
آج امیزون پرائم ویڈیو نے ۴؍ سال سے زائد عرصے کے بعد اپنی ہٹ ویب سیریز ’’پاتال لوک‘‘ کے سیزن ۲؍ کا اعلان کیا ہے۔
امیزون پرائم ویڈیو شو ’’پاتال لوک‘‘ جے دیپ اہلاوت کے کریئر کا اہم سنگ میل ثابت ہوا تھا جسے ناقدین کے ساتھ ناظرین نے بھی پسند کیا تھا۔ سدیپ شرما کا تخلیق کردہ اور اویناش ارون اور پروسیت رائے کی مشترکہ ہدایتکاری میں ۱۵؍ مئی ۲۰۲۰ء کو پرائم ویڈیو پر نشر ہونے والے ’’پاتال لوک‘‘ کے سیزن ۲؍ کی تصدیق ہوئی ہے۔ ۴؍ سال سے زائد عرصے کے بعد امیزون نے باضابطہ طور پر اس شو کے سیزن ۲؍ کا اعلان کیا ہے اور اس کا پوسٹر جاری کیا ہے۔
Using our hammer to break the internet 🔨⚠️#PaatalLokOnPrime, New Season, Coming Soon pic.twitter.com/Se16CZU30B
— prime video IN (@PrimeVideoIN) December 13, 2024
پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے، پرائم ویڈیو انڈیا کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے لکھا، ’’ہمارے ہتھوڑے سے ہم انٹرنیٹ توڑنے کیلئے تیار ہیں۔ پاتال لوک کا نیا سیزن جلد آرہا ہے۔ ‘‘ پوسٹر میں جے دیپ اہلاوت کے کردار ہاتھی رام چودھری کا ایک کلوز اپ شاٹ دکھایا گیا ہے جس پر خون آلود چاقو سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ جے دیپ نے بھی پوسٹر شیئر کیا اور لکھا، ’’ہاتھی رام واپس آگیا ہے۔‘‘ تاہم، سیزن ۲؍ کی اسٹریمنگ کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے، توقع ہے کہ یہ شو ۲۰۲۵ء کے اوائل میں ریلیز ہوگا۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی مداح پُرجوش ہیں اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔