• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پتانجلی فوڈ کو حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کرنے پر لال مرچ پاؤڈر واپس لینے کا حکم

Updated: January 24, 2025, 5:04 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

بابا رام دیو کی کمپنی پتانجلی کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی) نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر بازار سے لا ل مرچ پاؤڈر کی کھیپ واپس لینے کو کہا ہے۔

Baba Ramdev with his company`s products. Photo: INN
بابا رام دیو اپنی کمپنی کی مصنوعات کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

بابا رام دیو کی کمپنی پتانجلی نے جمعرات کو کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ پیک شدہ لال مرچ پاؤڈر کی ایک کھیپ واپس منگوا لے، کیونکہ اس کی تیاری میں طے شدہ حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔کمپنی نے ریگولیٹری فائلنگ میں کہا کہ فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے۱۳؍ جنوری کو لال مرچ پاؤڈر کی پوری کھیپ کو واپس منگوانے کا حکم جاری کیا، اور کمپنی کو یہ حکم ۱۶؍جنوری کو موصول ہوا۔یہ کھیپ مبینہ طور پر غذائی تحفظ کے معیار( آلودہ، زہریلے، باقیات ) کے ضوابط ۲۰۱۱ء کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔تاہم مرچ پاؤڈر میں خلاف ورزیوں کی نوعیت فوری طورپر واضح نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھئے: ناگپور کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی، ۸؍ ہلاک، ۷؍ زخمی

واضح رہے کہ پتانجلی فوڈ بابا رام دیو کی سربراہی والی پتانجلی آیوروید گروپ کا ایک حصہ ہے۔اپریل میں، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے ان کے معیار کو جانچنے کیلئے ملک بھر کے تمام برانڈز سے پاؤڈر مصالحوں کے نمونے جمع کرنا شروع کر دیے تھے۔اس سے قبل ہانگ کانگ اور سنگاپور نے پاؤڈر مسالے بنانے والی کمپنی ایورسٹ اور ایم ڈی ایچ کے مسالوں میں ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی پر انتباہ دیا تھا۔۵؍ اپریل کو، ہانگ کانگ کے سینٹر فار فوڈ سیفٹی نے ایم ڈی ایچ مدراس کری پاؤڈر، ایم ڈی ایچ سامبھر مسالہ، ایم ڈی ایچ کری پاؤڈر اور ایورسٹ فش کری مسالہ کی فروخت پر پابندی لگا دی اور انہیں واپسبھیج دیا۔ جس کی وجہ نمونوں میں ایتھیلین آکسائیڈ،( ایک کیڑے مار دوا )کی موجودگی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: حادثے کی وجہ صرف آگ کی افواہ نہیں، کچھ اور بھی رہی ہوگی

یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کو لمبے عرصے تک خراب ہونے سے بچانے کیلئے ایتھیلین آکسائیڈ کو فومیگینٹ اور جراثیم کش کے طور پر استعمال کرتے ہیں، تاہم ہندوستان کا فوڈ سیفٹی ریگولیٹر اس کیمیائی مادے کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK