Inquilab Logo

پٹھان نےدوسرے دن ۷۰؍کروڑ کمائے

Updated: January 28, 2023, 10:51 AM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی پٹھان کی ریکارڈ توڑ کمائی کاسلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔

Shah Rukh Khan in a scene from the movie `Pathaan`
شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کے ایک منظر میں

شاہ رخ خان کی پٹھان کی ریکارڈ توڑ کمائی کاسلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ۲۶؍جنوری کو فلم نے ۷۰؍کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ یہ پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس نےریلیز کے دوسرے دن اتنی کمائی کی۔ ڈومیسٹک باکس آفس پر۲؍دنوں میں فلم کا مجموعی کلیکشن۱۲۶؍کروڑہو گیا ہے۔ پہلے دن۵۶؍کروڑ کا بزنس کرکےپٹھان بالی ووڈ کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بن گئی۔
 اگرہم دنیا بھر کی کمائی پر نظر ڈالیں تو پٹھان نے ۲؍ دنوں میں۲۲۰؍کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ فلمی ناقدین کی مانیں تو پٹھان اگراسی طرح کمائی کرتی رہی آنے والے دنوں میں کئی بڑے ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔
دنیا بھر میں۲۲۰؍کروڑ سے تجاوز کر گیا
 باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پٹھان نےدوسرے دن دنیا بھر میں تقریباً۱۱۲؍کروڑ روپے کاکلیکشن کیا ہے۔ اگر پہلے دن۱۰۳؍کروڑ کا کلیکشن شامل کیاجائےتو فلم نے۲؍دن میں۲۱۵؍کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر ساؤتھ ریجن کے۶؍کروڑ کا اضافہ کیا جائے تو فلم کی کل کمائی۲۲۱؍ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسرے دن بھی کے جی ایف۲؍ کوپیچھے چھوڑا
 کمائی کے معاملے میں پٹھان نے کے جی ایف ۲؍کےہندی ورژن کو دوسرے دن بھی پیچھے چھوڑدیاہے۔کے جی ایف۲؍کی ہندی ڈبنگ نے دوسرےدن۴۶ء۷۹؍کروڑکا کلیکشن حاصل کیا۔ ساتھ ہی باہوبلی۲؍ نے بھی۴۰ء۵؍کروڑ کا بزنس کیا۔اس فہرست میں رنبیر کپور کی سنجو اور سلمان خان کی ریس۳؍ کانام بھی شامل ہے لیکن اب دوسرے دن۷۰؍کروڑ کے کلیکشن کے ساتھ پٹھان ان فلموں سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK