شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’پٹھان ۲‘‘ کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔ آدتیہ چوپڑا نے فلم کی اسکرپٹ تیار کر لی ہے جبکہ ہدایتکار کی تلاش میں ہیں۔
EPAPER
Updated: February 25, 2025, 9:18 PM IST | Mumabi
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’پٹھان ۲‘‘ کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔ آدتیہ چوپڑا نے فلم کی اسکرپٹ تیار کر لی ہے جبکہ ہدایتکار کی تلاش میں ہیں۔
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون اپنی فلم’’پٹھان‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ اگلے سال شروع کریں گے۔ پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق فلمساز آدتیہ چوپڑا نے ’’پٹھان ۲‘‘ کی اسکرپٹ مکمل کر لی ہے جبکہ فلم کا پروڈکشن ۲۰۲۶ء کے اوائل میں شروع ہوگا۔‘‘پیپنگ مون نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’آدتیہ چوپڑہ ۲۰۲۳ء کے وسط سے ’’پٹھان ۲‘‘ کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ یہ سیکوئل صرف پٹھان کی کہانی کو آگے بڑھانے کیلئے ہی نہیںبلکہ وائے آر ایف اسپائی یونیورس کی آنے والی فلموں میں مزید تنازعات پیدا کرنے کیلئے بنایا جارہاہے۔ آدتیہ چوپڑانے شریدھر راگھون اور عباس ٹائروالا کے ساتھ مل کر ایسی اسکرپٹ تیار کی ہے جو پٹھان کی پہلی فلم سے زیادہ دھماکہ دار ہوگی۔ انہوں نے اسکرپٹ کے تعلق سے شاہ رخ خان سے بھی مشورہ لیا تھا اور وہ بھی پٹھان کے سیکوئل کے طریقہ کار سے بہت خوش ہوئے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: فلم ’ہمت والا‘ کے بعد سری دیوی بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئیں
ذرائع کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ فلمساز ’’پٹھان ۲‘‘ کی ہدایتکاری کیلئے نئے ہدایتکار کی تلاش میں ہیں۔پٹھان کے سیکوئل کو آدتیہ چوپڑا یا تو خود ہی ڈائریکٹ کریں گے یا پھر وہ آیان مکھرجی سے رابطہ کریں گے۔ تاہم، اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اپنی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ’’پٹھان۲‘‘کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔