• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پون کلیان، حنا خان اور نمرت کورگوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے گئے ہندوستانی

Updated: December 14, 2024, 11:46 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سال۲۰۲۴ءختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ ادھرگوگل نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

Hina Khan. Picture: INN
حنا خان۔ تصویر: آئی این این

 سال۲۰۲۴ءختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ ادھرگوگل نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فہرست میں صرف ۳؍ہندوستانی ستارے شامل ہیں جن میں ٹی وی اداکارہ حنا خان، تیلگو اداکار پون کلیان اور نمرت کور کے نام شامل ہیں۔ حنا خان کو گوگل کی۲۰۲۴ءکی عالمی سرچ لسٹ میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر۲۰۲۴ءکی ٹاپ سرچ لسٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکیاہے اور ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا۔ انہوں نے لکھا، ’’بہت سے لوگ مجھے اس نئی کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں، لیکن سچ پوچھیں تو یہ میرے لیے نہ تو کوئی کامیابی ہے اور نہ ہی اس پر فخر کرنے کی بات ہے۔ ‘‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’کسی کی صحت کے مسائل یا تنازعات کی وجہ سے آن لائن سرچ کیا جانا کوئی کامیابی نہیں ہے۔ میں اپنی محنت اور کامیابیوں کی وجہ سے شناخت بناناچاہتی ہوں نہ کہ کسی اور وجہ سے۔ ‘‘حنا خان نے’یہ رشتہ کیا کہلاتاہے‘ اور’کسوٹی زندگی کی‘ جیسے شوزمیں کام کیا ہے۔ رواں سال کے شروع میں اداکارہ نے اپنے بریسٹ کینسر کے بارے میں بتایا تھا۔ تاہم حنا پوری ہمت کے ساتھ اپنی بیماری سے لڑ رہی ہیں اور ہر روز اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ پون کلیان عالمی سرچ لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اداکار تیلگو سنیما میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانےجاتے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ سیاست دان بھی ہیں۔ اسی سال ۲۰۲۴ء میں وہ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ بنے۔ اداکارہ نمرت کور اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ وہ’دی لنچ باکس‘، ’دسویں ‘ اور’ایئر لفٹ‘جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK