• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پائل کپاڈیہ اور امبیکا مود ٹائم کی ’’۱۰۰؍ نیکسٹ ۲۰۲۴ء‘‘ کی فہرست میں شامل

Updated: October 03, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai

ٹائم میگزین نے اپنی ’’۱۰۰؍ نیکسٹ ۲۰۲۴ء‘‘ کی فہرست میں پائل کپاڈیہ اور امبیکا مودکو بھی شامل کیا ہے۔

Receiving the Ambika and Payal awards. Photo: INN
امبیکا اور پائل ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ٹائم میگزین نے ۲؍اکتوبر کو جاری ہونے والی اپنی ’’۱۰۰؍ نیکسٹ ۲۰۲۴ء ‘‘ فہرست میں پائل کپاڈیہ اور امبیکا مودکا نام بھی شامل کیا ہے۔ خیال رہے کہ پائل کپاڈیہ نے اسی سال کینس فلم فیسٹیول میں گرینڈ پیکس ٹرافی حاصل کی ہے۔علاوہ ازیں امبیکا مود نے نیٹ فلیکس کی اسٹوری میں اپنے کردار ’’ایما‘‘ سے ناظرین کا دل جیت لیا تھا۔ بالی ووڈ کے اداکاری آیوشمان کھرانہ ، جنہیں دو مرتبہ ٹائم میگزین کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے، نے پائل کپاڈیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سدابہار اداکاردیو آنند دل سے ہمیشہ جوان رہے

انہوں نے لکھا کہ ’’پائل کپاڈیہ نے نے جو حاصل کیا ہے وہ ’’ہندوستانی سنیما کا سنگ میل ہے۔‘‘مجھے فخر ہے کہ میری ایسے زمانے میں زندگی بسر کر رہا ہوںجہاں میں پائل کپاڈیہ جیسے باصلاحیت فنکاروں کو دیکھ سکتا ہوںجنہوں نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہندوستانی فلموں کی کیا اہمیت ہے ۔ پائل کپاڈیہ کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہوگا۔ ‘‘
امبیکا،جنہوں نے ۲؍ اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائی ہے ، نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’حقیقی طور پر آج ٹائم نے مجھے اپنی سالگرہ کی مبارکباددی ہے۔‘‘ خیال رہےکہ امبیکا مود فی الحال ڈزنی کی سیریز ’’پلے ڈیٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
علاوہ ازیں ٹائم میگزین نے ٹائم نیکسٹ لسٹ کیلئے جن اداکاروں کو انتخاب کیا ہے ان میں نیکولا کوفلن، ایسپریسو گلوکارہ سبرینا کارپینٹر اور ایملی پیرس اداکارہ ایشلے پارک شامل ہیں۔کنیڈا سے تعلق رکھنے والی اولمپک چمپئن سویمر سمر میک سمر میکانٹوش اس فہرست میں شمار کی جانےوالی کم عمر ترین شخص ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK