Inquilab Logo

پریم اتسو۲۰۲۲ء کے تحت آج بھیونڈی میں ڈرامے

Updated: August 11, 2022, 11:58 AM IST | Agency | Mumbai

 ’پریم اتسو۲۰۲۲ء‘کی ممبئی اور پنویل میں زبردست کامیابی کےبعداب اہلیان بھیونڈی کی فرمائش پر’پریم اتسو۲۰۲۲ء‘ کومہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے اشتراک سے۱۱؍اگست بروز جمعرات شام۴؍بجے انور بوبیرے ہال، نظام پورہ ، بھیونڈی میں ’آئیڈیا‘ اپنے ماہر فنکاروں کے ساتھ پیش کر رہا ہے۔

A scene from the drama based on the story of Rem Chand .Picture:INN
پریم چند کی کہانی پر مبنی ڈرامے کا ایک منظر۔ تصویر:آئی این این

 ’پریم اتسو۲۰۲۲ء‘کی ممبئی اور پنویل میں زبردست کامیابی کےبعداب اہلیان بھیونڈی کی فرمائش پر’پریم اتسو۲۰۲۲ء‘ کومہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے اشتراک سے۱۱؍اگست بروز جمعرات شام۴؍بجے انور بوبیرے ہال، نظام پورہ ، بھیونڈی میں ’آئیڈیا‘ اپنے ماہر فنکاروں کے ساتھ پیش کر رہا ہے۔اس اتسو میں منشی جی کی ۵؍کہانیاں اسٹیج کی جائیں گی جس میں’مندر مسجد‘،’سچائی کا اپہار‘،’ سوا سیر گیہوں‘، ’بڑے گھر کی بیٹی‘ اور’میری پہلی رچنا‘ شامل ہیں۔ یہ پانچوں کہانیاںسماج کا آئینہ ہیں۔قرض لینے سے زندگی اجیرن ہوجانےکا قصہ بیان کرنے والیکہانی سوا سیرگیہوں سماج کی اس ذہنیت کی عکاسی کرتی ہےجہاں ظالم کےسامنے صرف روپیوں کی وقعت ہوتی ہے انسانی جان اس کے لئے بے مصرف ہوتی ہے۔ مذہب کوبنیاد بنا کر انسانی قدروں کی پامالی کرکے اس کا تماشہ دیکھنے والوں کے لیے مند مسجد کا پیغام دماغ کی چولیں تک ہلادیتا ہے۔ جھوٹ اپنے چکنے چپڑے چہرے کے ساتھ کچھ دیر تو اپنے چاہنے والوں کو لبھا سکتا ہے لیکن حقیقت کے سامنے آتے ہی اسے ذلت کی کھائی میںگرنا پڑتا ہے، یہی پیغام سچائی کا اپہار کا ہے۔ بچوں کوکس ماحول میںپالا گیا ہے یہ اہمیت کا حامل ہے نا کہ دولت مرتبہ اور اسٹیٹس ہے۔ آپ غریب ہیں اور  انسانیت کے جذبہ سےسرشار ہیں مطلب آپ ایک اچھے انسان ہیں، آپ دولت مند ہیں اور آپ غیر انسانی برتاؤ کرتے ہیں اس کا مطلب ہے آپ انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔ آدمی بڑا اپنی دولت سے نہیں بنتا اپنےکردار سے بنتا ہے یہی بات بڑے گھر کی بیٹی میں سکھائی گئی ہے۔کبھی کبھی ہوس آدمی سے ایسے کام کروا لیتی جس کا پچھتاوا اسے اسکی موت تک رہتا ہے، اسی کی طرف اشارہ کرتی ہے کہانی میری پہلی رچنا۔ 

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK