• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پوجا بھٹ،سدھا نشو سریا کی فلم ’ثنا‘ میں

Updated: April 11, 2022, 11:42 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سدھانشو سریا کی فلم ’ثنا‘میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

Pooja Bhatt. Picture:INN
اداکارہ پوجا بھٹ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سدھانشو سریا کی فلم ’ثنا‘میں کام کرتی نظر آئیں گی۔پوجا بھٹ نے ۲۰۲۰ء میں فلم ’سڑک ۲؍‘ سےکم بیک کیا تھا۔ پوجا بھٹ نے ایک اور فلم سائن کی ہے جس کے تحت پوجا بھٹ سدھانشو سریا کی فلم ثنا میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں رادھیکا مدان کا بھی اہم کردار ہے۔پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سدھانشو سریا کے ساتھ ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ پوجا بھٹ کاکہناہے’’میں بہت خوش ہوں کہ سدھانشو سریا نے مجھے اس اہم فلم کا حصہ بنایا جس میں خواتین کی حقیقی زندگی کو دکھایاگیاہےاور اس طریقےسے نہیں جیسا کہ دنیا ان کے بارے میں سوچتی ہے ۔‘‘اہم بات یہ ہے کہ رادھیکا مدان نے گزشتہ ماہ مارچ میں ممبئی میں فلم’ثنا‘کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ فلم میںرادھیکا مدان اور پوجا بھٹ کے علاوہ سوہم شاہ اور شیکھا تلسانیا بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK