بالی ووڈ اکارہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کے ساتھ افیئر پر کہا ہے کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی توجہ کریئر پر مرکوز ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2023, 2:33 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اکارہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کے ساتھ افیئر پر کہا ہے کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی توجہ کریئر پر مرکوز ہے۔
بالی ووڈ اکارہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کے ساتھ افیئر پر کہا ہے کہ وہ سنگل ہیں اور ان کی توجہ کریئر پر مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کے ساتھ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کیا ہے۔ یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ طویل عرصے سے پوجا ہیگڑے کا نام سلمان خان سے جوڑا جا رہا ہے۔ سلمان کے ساتھ مسلسل افیئر کی خبروں پر پوجا ہیگڑے نے خاموشی توڑی ہے۔
پوجا سے دبنگ سلمان خان کے ساتھ ان کے ریلیشن شپ پر ہونے والی افواہوں کے تعلق سےسوال کیا گیا تو انہوں نے کہا’’ میں اس بارے میں کیا کہوں۔ میں اپنے بارے میں روز نئی نئی باتیں پڑھتی رہہتی ہوں۔ میں سنگل ہوں۔ مجھے اکیلے رہنا پسند ہے۔ واقعی میں ابھی اپنے کریئر پر توجہ دے رہی ہوں۔ میں الگ الگ شہروں میں سفر کرتی ہوں، ابھی میرا مقصد میرا کریئر ہے۔ میں اب بیٹھ کر ان افواہوں پر توجہ نہیں دے سکتی۔ میں اس بارے میں سوچتی بھی نہیں ہوں۔ ‘‘
پوجا ہیگڑے نے مزید کہا’’مجھے سلمان خان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا، وہ سچ میں جیسے آپ انہیں انٹرویو میں دیکھتے ہیں سیٹ پر بھی ویسے ہی ہیں۔ مجھے پسند ہے کہ سلمان سر جس طرح کے کھل کر بات کرتے ہیں، وہ وہیں کہتے ہیں جو انہیں صحیح لگتا ہے۔‘‘