• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونم ڈھلون اور ضیغم امام کی فلم سپر وومن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیلئے تیار

Updated: April 16, 2023, 12:05 PM IST | Mumbai

رائٹر اورڈائریکٹر ضیغم امام اپنی فلموں کے ذریعے معاشرے میں ہم آہنگی لانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں! پچھلی فلم ’’نقش‘‘ کی کہانی بھی ان کی جانب سے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی کوشش تھی۔

Poonam Dhillon
پونم ڈھلون

رائٹر اورڈائریکٹر ضیغم امام اپنی فلموں کے ذریعے معاشرے میں ہم آہنگی لانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں! پچھلی فلم ’’نقش‘‘ کی کہانی بھی ان کی جانب سے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی کوشش تھی۔ ضیغم امام کا ماننا ہے کہ فلموں کی معاشرے کے تئیں ذمہ داریاں ہوتی ہیں جنہیں ہم فلمسازوں کو پورا کرنا چاہئے۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم ایسی ہونی چاہئے جس سے معاشرے پر اثر پڑے۔ سپر وومن کی کہانی بھی ایسی ہے کہ یہ سماجی بیداری کا کام کرے گی۔
 فلم میں اپنے وقت کی مشہور اداکارہ پونم ڈھلون ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی اور وہ مصنف، ہدایت کار اور اداکار تگمانشو دھولیا کے ساتھ کام کررہی ہیں، جنہوں نے گینگز آف واسع پور میں اپنے کردار رامادھیر سنگھ کے ذریعے شائقین کا دل جیت لیا تھا۔ تگمانشو خود ایک مصنف اور ہدایت کار ہیں لیکن جب بھی انہیں کسی اچھی کہانی میں اداکاری کی پیشکش ہوتی  ہے تو وہ ضرور کام کرتے ہیں، شاید اسی لئے جب ضیغم امام نے انہیں ’سپر وومن‘ کی کہانی سنائی تو تگمانشو نے فوراً ہی ہاں کہہ دیا۔’بھابھی جی‘ گھر پر ہیں سے شہرت پانے والے سکسینا سانند ورما بھی اس فلم میں نظر آئیں گے اور پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا جو جنوبی ہند میں نیلا کے نام سے مشہور ہیں، بھی اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
 رائٹر اورڈائریکٹر ضیغم امام نے کہا کہ وہ اپنی فلم ’’سپر وومن‘‘ کو براہ راست او ٹی ٹی پر ریلیز کریں گے، ان کا ماننا ہے کہ اگر شائقین کو اچھی کہانی دیکھنے کو ملے گی تو شائقین اسے بھرپور محبت دیں گے، چاہے وہ او ٹی ٹی پر ریلیز ہویا سنیما گھر پر۔ اس کے علاوہ ضیغم امام کی ایک اور فلم بھی تیار ہے اور وہ بھی بہت جلد ریلیز ہوگی۔  خیال رہے کہ اس سے قبل ضیغم امام کی ۳؍ فلمیں شائقین کے دل جیت چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK