• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونم ڈھلوں کو صرف چھٹیوں میں شوٹنگ کی شرط پر اجازت ملی تھی

Updated: April 18, 2023, 11:37 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سےتقریباً۳؍دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار  پونم ڈھلوں  نے اپنی دلکش اداؤں  سےتقریباً۳؍دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا  وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ پونم ڈھلوں کی پیدائش۱۸؍ اپریل ۱۹۶۲ء کو کانپور میں ہوئی۔ان کے والد  ہندستانی فضائیہ میں انجینئر تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم  چنڈی گڑھ کارمیل کانوینٹ ہائی اسکول سےپوری کی۔۱۹۷۷ءمیںپونم ڈھلوں کو  آل انڈیا  بیوٹی کانٹیسٹ   میں حصہ لینے کا موقع ملا   جس میں وہ پہلےمقام پررہیں۔ اس درمیان  پونم  ڈھلوں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر ڈائریکٹر پروڈیوسر، یش  چوپڑا نے اپنی  فلم ترشول میں  کام کرنے کی  پیشکش  کی۔پہلے تو انہوں نے  اس  پیشکش سے انکار کردیا   لیکن بعدمیں ان کی دوست نےانہیںسمجھایاکہ فلموں  میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں  ۔ اس کے بعد  پونم ڈھلوں کے گھر والوں  نے انہیں اس شرط  پر فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی کہ وہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران ہی فلموں میں  کام کریں گی۔
 ۱۹۷۹ءمیںیش چوپڑا  کے ہی بینرمیںبن رہی فلم ’نوری‘ میں ان کو دوبارہ  کام کرنے کا موقع ملا۔  بہترین نغموں، موسیقی اور  ایکٹنگ  سے سجی اس فلم کی کامیابی  نے ا نہیں ہی نہیں بلکہ اداکارفاروق شیخ کو بھی  اسٹاربنادیا۔فلم میں لتامنگیشکرکی آوازمیں’’آجارے میرے دلبر آجا‘‘ گیت آج بھی     دلکشی رکھتا ہے۔ 
 ۱۹۸۸ءمیںانہوںنےفلم ڈائریکٹر اشوک ٹھکاریا کے ساتھ شادی کرلی۔ اشوک نے  دل، بیٹا ،راجہ،مستی اور من جیسی کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔   اس کےبعدپونم ڈھلوں نے فلموں کام کرنا بند کردیا۔  ۱۹۹۲ءمیں فلم  ورودھی  کے بعد انہوں نے تقریباً۵؍ سال تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا۔  ۱۹۹۷ءمیںفلم جدائی  میں انہوں نے اپنے کریئرکی دوسری اننگ شروع کی۔پونم ڈھلوں نے  مداحوں کی پسند کا خیال رکھتےہوئے چھوٹے پردے کابھی رخ کیا   اور انداز اور کٹی پارٹی جیسے سیریلوں میں کام کرکے   انہوں نے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔  یہی نہیں انہوں نے بگ باس کے تیسرے سیزن میں بھی حصہ لیا۔جس میں وہ تیسرےمقام پر رہیں۔
  فلموں میں  مختلف کردار ادا کرنے کے بعد   پونم ڈھلوں سماجی  کاموں میں  دلچسپی لینے لگیں۔  انہوں نےشراب  چھڑانے،ایڈس او ر خاندانی  بہبود  جیسے  سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کرسماج کو  بیدار کرنے کی کوشش کی۔ اسی درمیان  انہوں نے اپنی میک  اپ وین کمپنی ’وینیٹی‘قائم کی، جو فلم انڈسٹری میںفنکاروںکوان کےمیک کی تمام  سہولیات فراہم کراتی ہے۔   پونم ڈھلوں نے تقریباً ۷۰؍ فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ان دنوں  فلم انڈسٹری میں  سرگرم نہیں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK