• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونم ڈھلوںاداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹربننا چاہتی تھیں لیکن فلم انڈسٹری ۳سال تک کام کي

Updated: April 18, 2021, 10:34 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوںنے اپنی دلکش اداؤںسےتقریباً۳؍ دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگاوہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹربنناچاہتی تھیں۔

Actress Poonam Dahlon still lives in people`s hearts.PicturePTI
اداکارہ پونم ڈھلوں آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں تصویرپی ٹی آئی

بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوںنے اپنی دلکش اداؤںسےتقریباً۳؍ دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگاوہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹربنناچاہتی تھیں۔ پونم ڈھلوںکی پیدائش۱۸؍اپریل۱۹۶۲ءکو کانپورمیںہوئی۔ان کے والدفضائیہ میں انجینئرتھے۔انہوںنےاپنی ابتدائی تعلیم چنڈی گڑھ کارمیل کانوینٹ ہائی اسکول سےپوری کی۔۱۹۷۷ء میںپونم ڈھلوں کوآل انڈیابیوٹی کانٹیسٹ میںحصہ لینےکاموقع ملاجس میں وہ پہلے مقام پر رہیں۔ اس درمیان پونم ڈھلوںکی خوبصورتی سے متاثر ہو کر ڈائریکٹر پروڈیوسر،یش چوپڑانے اپنی فلم ترشول میںان سےکام کرنےکی پیشکش کی۔پہلےتوانہوں نے اس پیشکش سےانکارکردیالیکن بعدمیںانکی دوست نےانہیںسمجھایاکہ فلموںمیںکام کرناکوئی بری بات نہیں۔اس کےبعدپونم ڈھلوںکےگھروالوں نےانہیں اس شرط پرفلموں میں کام کرنے کی اجازت دی کہ وہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران ہی فلموںمیں کام کریں گی۔
 فلم ترشول میںپونم ڈھلوں کو سنجیو کمار ، ششی کپور اورامیتابھ بچن جیسے نامورستاروںکےساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔اس فلم میںانہوںنےسنجیو کمارکی بیٹی کاکردا ر ادا کیا جو اداکار سچن سے محبت کرتی ہیں۔فلم میں ان پر فلمایاگیانغمہ ’گاپوجی گاپوجی گم گم‘ان دنوںنوجوانوں کےدرمیان کریز بن گیا تھا۔فلم ترشول باکس آفس پر ہٹ رہی۔ 
  بعدازا ں کئی ڈائریکٹرس نےاپنی فلم میںکام کرنےکیلئےپونم ڈھلوں کوپیشکش کی۔لیکن انہوںنے تمام پیشکش کو ٹھکرادیاکیونکہ وہ اداکارہ نہیں ڈاکٹربننا چاہتی تھیں۔اس درمیان انہوں نے میڈیکل کالج میں داخلہ لیناچاہالیکن ان کےبڑےبھائی نےان کی حوصلہ شکنی کی۔اس کےبعدان کی خواہش ’انڈین فارین سروسیز‘میںکام کرنےکی ہوئی اور وہ امتحان کی تیاری میں مصروف ہوگئیں۔ ۱۹۷۹ءمیںیش چوپڑاکےہی بینر میں بن رہی فلم ’نوری‘ میںان کو کام کرنےکاموقع ملا۔بہترین نغموں، موسیقی اورایکٹنگ سےسجی اس فلم کی کامیابی نےنہ صرف ا نہیںبلکہ اداکار فاروق شیخ کو بھی اسٹار بنا دیا۔فلم میں لتا منگیشکرکی آوازمیں ’’آجارے میرے دلبر آجا‘‘ گیت آج بھی فلمی مداحوں کو دلکش لگتا ہے۔ 
 فلم نوری کی کامیابی کے بعدپونم ڈھلوںنےیہ طےکرلیاکہ وہ فلم انڈسٹری میں اداکارہ کےطور پر اپنی شناخت بنائیں گی۔اس کےبعدانہیں راجیش کھنہ کےساتھ ’ریڈ روز‘ ، جتیندر کے ساتھ ’نشانہ‘ اور راج کپور کےبینر تلے بنی فلم’ بیوی او بیوی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سےیہ تمام فلمیںباکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائیں۔ ان فلموں کی ناکامی سے پونم ڈھلوں کو اپنا فلمی کریرباہ ہوتا ہوا نظر آیالیکن انہوںنےہمت نہیںہاری اورجدوجہد جاری رکھی۔اس درمیان راجیش کھنہ کےساتھ فلم’درد‘ اور کمار گوروکے ساتھ فلم ‘تیری قسم’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ان فلموںمیںکام کرنےکے بعدپونم ڈھلوں اداکارہ کےطورپرفلم انڈسٹری میںاپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔پونم ڈھلوں نے۱۹۸۸ءمیںفلم ڈائریکٹر اشوک ٹھکاریاکےساتھ شادی کرلی۔ اشوک نےدل،بیٹا، راجہ، مستی اور من جیسی کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔اس کے بعد پونم ڈھلوں نے فلموں میںکام کرنابندکردیا۔ ۱۹۹۲ء میں فلم ورودھی کےبعدانہوںنےتقریباً۵؍ سال تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا۔۱۹۹۷ءمیںفلم جدائی میں انہوں نے اپنےکریئر کی دوسری اننگ شروع کی۔ پونم ڈھلوں نے مداحوں کی پسند کا خیال رکھتے ہوئےچھوٹے پردے کابھی رخ کیا اورانداز اور کٹی پارٹی جیسے سیریلوں میں کام کرکے انہوں نے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔ یہی نہیں انہوںنےبگ باس کےتیسرے سیزن میں بھی حصہ لیا۔ جس میں وہ تیسرے مقام پر منتخب ہوئیں۔فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کےبعدپونم ڈھلوں سماجی کاموںمیںدلچسپی لینےلگیں۔انہوںنے شراب چھڑانے،ایڈس او ر خاندانی بہبود جیسے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے کر سماج کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔ اسی درمیان انہوں نے اپنی میک اپ وین کمپنی ’وینیٹی‘ قائم کی، جو فلم انڈسٹری میں فنکاروں کو ان کے میک اپ کی تمام سہولیات فراہم کراتی ہے۔پونم ڈھلوں نے تقریباً۷۰؍فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ان دنوں فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK