• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاپ اسٹار ایڈ شیران اگلے سال ہندوستان کے دورے پر آئیں گے

Updated: December 04, 2024, 11:17 AM IST | Agency | Mumbai

عالمی پاپ اسٹار ایڈ شیران ۲۰۲۵ءمیں ہندوستان کے۶؍شہروں میں پرفارم کریں گے۔ ایڈشیران مارچ ۲۰۲۴ءمیں اپنے ممبئی کنسرٹ کے بعد ہندوستان کااپنا سب سے بڑا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اپنے میوزک کے ساتھ دہلی سمیت۶؍شہروں میں پرفارم کریں گے۔

Pop star Ed Sheeran. Photo: INN
پاپ اسٹار ایڈ شیران۔ تصویر: آئی این این

عالمی پاپ اسٹار ایڈ شیران ۲۰۲۵ءمیں ہندوستان کے۶؍شہروں میں پرفارم کریں گے۔ ایڈشیران مارچ ۲۰۲۴ءمیں اپنے ممبئی کنسرٹ کے بعد ہندوستان کااپنا سب سے بڑا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اپنے میوزک کے ساتھ دہلی سمیت۶؍شہروں میں پرفارم کریں گے۔ ایڈ شیران نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کےساتھ سنسنی خیز خبر شیئر کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، آپ کے اپنے خوبصورت ملک کے اپنے اب تک کے سب سے بڑے دورے کے لیے ہندوستان واپس آ رہا ہوں۔ نیز پہلی بار بھوٹان میں بھی آرہا ہوں، ایک دہائی میں پہلی بار قطر واپس آرہاہوں اور بحرین کے خوبصورت ایمفی تھیٹر کا دوبارہ دورہ کرنےوالا ہوں۔ ۲۰۲۵ءکاآغاز کتنا اچھاہورہا ہے، آپ سب کو وہاں دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتا۔ ہندوستان میں ۱۱؍ دسمبر سے ٹکٹ کی فروخت، بھوٹان میں ۳۰؍نومبر، قطر اور بحرین میں ۶؍ دسمبر کو۔ 
دورےکاہندوستانی مرحلہ ۳۰؍ جنوری کو پونےمیں شروع ہوگا اور اس میں حیدرآباد، چنئی، بنگلور، شیلانگ اور دہلی بھی شامل ہوں گے۔ منتخب کارڈہولڈرز کے لیے پری سیل ٹکٹ بک مائی شو پر ۹؍ دسمبرسےدستیاب ہوں گے، جبکہ عام ٹکٹوں کی فروخت ۱۱؍دسمبر سے شروع ہوگی۔ ایڈ شیران پونے:۳۰؍جنوری یش لان میں، حیدرآباد:۲؍ فروری راموجی فلم سٹی میں، چنئی :۵؍فروری وائی ایم سی اےگراؤنڈ میں، بنگلورو:۸؍فروری این آئی سی ای گراؤنڈ میں، شیلانگ:۱۲؍فروری جے این اسٹیڈیم میں اور دہلی این سی آر: ۱۵؍فروری لیزر ویلی گراؤنڈ میں پرفارم کریں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK