• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پربھاس کا ’ہومبلے فلمز‘ کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کیا، ’سالار ۲‘ بھی شامل

Updated: November 08, 2024, 10:12 PM IST | Bengaluru

پربھاس کا ہومبلے فلمز کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ ہوا ہے۔ ان میں سالار کا سیکویل ’’سالار ۲ ‘‘ بھی شامل ہے جبکہ دیگر دو فلمیں بالترتیب ۲۰۲۷ء اور ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوں گی۔

Prabhas. Image: X
پربھاس۔ تصویر: ایکس

باہوبلی کی کامیابی سے فلمی دنیا میں نام کمانے والے ہندوستانی فلم اداکار پربھاس کی تازہ فلم کالکی اے ڈی ۲۸۹۸ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کئی ریکارڈز توڑ دیئے تھے۔ اپنے اگلے پروجیکٹس کیلئے جنوبی ہند کے اداکار نے حال ہی میں ہومبلے فلمز پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ۳ فلمیں بنائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ہومبلے فلمز، کے جی ایف فرنچائز، کانتارا اور سالار جیسی سپر ہٹ فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ ہومبلے فلمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پروڈکشن ہاؤس نے اعلان کیا کہ انہوں نے پربھاس کے ساتھ تین فلموں کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے لکھا، میڈ ان انڈیا اور بلٹ ٹو لاسٹ! #PrabhasXHombal3Films ہمیں ریبیل اسٹار پربھاس کے ساتھ مزید تین فلموں کیلئے متحد ہونے پر فخر ہے جو ہندوستانی سنیما کی روح کی عکاس ہوگی اور ہمارا مقصد اسے پوری دنیا تک پہچانا ہے۔ تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور ہمارے سامنے راستہ لامحدود ہے۔ تیار ہو جائیں، ہمارا سفر سالار ۲ سے شروع ہوگا۔ #Salaar2…@VKiragandur @HombaleFilms

ہومبلے فلمز کے ساتھ تین فلموں کا معاہدے کی پہلی فلم سالار ۲ ہے جو پربھاس کی سپر ہٹ فلم سالار کا سیکوئیل رہے گا۔ دیگر دو فلمیں بالترتیب ۲۰۲۷ء اور ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہونے والی ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس فی الحال کانتارا کے پریکویل کانتارا: چیپٹر ون، پرتھوی راج کی ٹائیسن، اور دیگر پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ہومبالے فلمز کے ساتھ پربھاس کی دیگر دو فلمیں، لوکیش کناگراج اور پرشانت ورما کی ہدایت کاری میں بنے گی۔کام کے محاذ پر، پربھاس کو آخری بار ناگ اشون کی کالکی اے ڈی ۲۸۹۸ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے امیتابھ بچن، دپیکا پاڈوکون، کمل ہاسن، اور دشا پٹانی کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ جلد ہی پربھاس وشنو مانچو کی "کناپا" میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے بعد ماروتھی کی "دی راجا ساب"، ہنو راگھاوپوڈی کی "فوجی"، اور سندیپ ریڈی وانگا کی "اسپرٹ" میں بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK