• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پربھاس نے’’سالار: سیز فائر‘‘ کو ہٹ کرنے کیلئے مداحوں کاشکریہ اداکیا

Updated: January 01, 2024, 5:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہدایت کار پرشانت نیل کی پربھاس کے مرکزی اداکاری والی ’’سالار: سیز فائر‘‘ ۲۲؍دسمبر۲۰۲۳ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں پرتھوی راج سکمارن بھی نظرآئے تھے۔ فلم نے بین الااقوامی طور پر۵۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

Prabhas. Photo: INN
پربھاس۔ تصویر : آئی این این

پیر کو اپنے مداحو ں کو پربھا س نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’سالار: سیز فائر‘‘ کو پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ہدایت کار پرشانت نیل کی پربھاس کے مرکزی اداکار والی’’سالار: سیز فائر‘‘ ۲۲؍دسمبر۲۰۲۳ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں پرتھوی راج سکھمارن بھی نظرآئے تھے۔ فلم نے بین الااقوامی طور پر۵۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ ’’سالار: سیز فائر‘‘ کی کہانی ایک افسانوی شہر’خانسار‘ کی ہے۔ فلم میں قبائلی دیوا (پربھاس) اور خانسار کے راجا ( پرتھوی راج) کے درمیان دوستی کی کہانی ہے۔ 
پربھاس نے نئے سال پر انسٹاگرام پر پیغام دیا کہ ’’جب میں خانسار کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہوں، آپ سب بیٹھیں اور ایک شاندار نیا سال پیارو! شکریہ’’سالار: سیز فائر‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

پروڈکشن ’’ہومبلے فلمز‘‘کے مطابق اس فلم نے پہلے دن ۷ء۱۷۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ فلم نے ۲۰۲۳ء میں کسی بھی ہندوستانی فلم کیلئے بہترین افتتاحی اعداد و شمار کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
فلم میں شروتی ہاسن ، ایشوری راؤ، جگپتی بابواور سریا ریڈی جیسے اداکاربھی ہیں۔ یہ فلم تیلگو، کنڑ،ملیالم ، اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK