مشہور فلم ڈائریکٹر پردیپ سرکار کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔
EPAPER
Updated: March 25, 2023, 12:01 PM IST | Mumbai
مشہور فلم ڈائریکٹر پردیپ سرکار کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔
مشہور فلم ڈائریکٹر پردیپ سرکار کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ انہوںنے ۶۷؍سال کی عمر میں ممبئی میں آخری سانس لی۔ فلم سازاور ان کے دوست ہنسل مہتا نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی اطلاع دی۔
پردیپ نےپرینیتا، ہیلی کاپٹر ایلا اور مردانی جیسی ہٹ فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔خبروں کے مطابقپردیپ کا پوٹاشیم لیول کم ہوگیاتھا۔اس کے بعدوہ ڈائیلاسس پر تھے۔ انہیں رات۳؍بجے اسپتال لایا گیا۔ حالانکہ ڈاکٹر انہیںبچا نہیں سکے۔ ان کی آخری رسومات شام۴؍بجے ادا کی گئیں۔
۲۰۰۵ءمیںفلم پرنیتا سے ہدایت کاری کی دنیامیں قدم رکھا
پردیپ سرکار نے۲۰۰۵ءمیںفلم پرنیتا سے ہدایتکاری کی شروعات کی۔انہوں نے۲۰۰۷ءمیں لاگا چنری میں داغ، ۲۰۱۰ءمیں لفنگےپرندےاور ۲۰۱۴ءمیں رانی مکھرجی کی اداکاری سے سجی فلم ’مردانی‘ کی ہدایتکاری کی۔فلم کو ناظرین اور ناقدین کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا۔ فلموں کے علاوہ انہوں نے’فاربڈین لو‘ اور’دورنگا‘جیسی ویب سیریز کی بھی ہدایت کاری کی۔
اجے دیوگن اور منوج باجپئی نےتعزیت کا اظہار کیا
پردیپ کی موت پربالی ووڈ میں سوگ کی لہر ہے۔ اداکار منوج باجپئی نےسوشل میڈیا پر ان کی موت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا’’یہ سانحہ کافی چونکا دینےوالا ہے۔بھگوان آپ کی آتماکو شانتی دے، دادا۔‘‘
اس کے علاوہ اجے دیوگن اور اداکارہ نیتو چندرا نےبھی پردیپ کی موت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اجےنےلکھا،’’ہم میں سےبہت سے لوگوں کے لیےپردیپ سرکار دادا کے انتقال کی خبر کو ہضم کرنا ابھی بھی مشکل ہے۔میری دعائیں آنجہانی کےاہل خانہ کےساتھ ہیں۔ایشورآپ کی آتماکو شانتی دے۔
پرنیتاکو نیشنل ایوارڈ ملا
پردیپ سرکار کی فلم پرنیتانیشنل ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔ اس کے علاوہ اس فلم کو۵؍فلم فیئر ایوارڈز بھی ملے۔اس فلم میں سیف علی خان، ودیا بالن اور سنجے دت مرکزی کردارمیںنظر آئے۔۲۰۱۸ءمیں،ان کی آخری فلم کاجول کی اداکاری سے سجی’ہیلی کاپٹر ایلا‘ ریلیز ہوئی تھی۔