• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتیک گاندھی نے ۴۸؍گھنٹوں میں ’’دو اور دو پیار‘‘ کے لئے ہامی بھری

Updated: March 18, 2024, 3:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پاور ہاؤس اداکار پرتیک گاندھی ایک بالکل الگ کردار میں مداحوں کو حیران کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے اپنی ویب سیریز ’’اسکیم ۱۹۹۲‘‘میں ہرشد مہتا کے کردار سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔

Pratik Gandhi and Vidya Balan. Photo: INN
پرتیک گاندھی اور ودیا بالن۔ تصویر: INN

پاور ہاؤس اداکار پرتیک گاندھی ایک بالکل الگ کردار میں مداحوں کو حیران کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے اپنی ویب سیریز ’’اسکیم ۱۹۹۲‘‘میں ہرشد مہتا کے کردار سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔ اس بار وہ پہلی مرتبہ انٹرٹینمنٹ اور رومانس کے میدان میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔ فلم ’’دو اور دو پیار‘‘ میں پرتیک پہلی بار ودیا بالن، الیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس فلم کی اسکرپٹ پڑھنے کے ۴۸؍گھنٹوں کے اند ہی فلم کے لئے ہاں کہہ دی تھی۔ یہ  دلچسپ واقعہ فلم کی کہانی کے ساتھ اداکار کے فوری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، جو اسکرین پر ایک مستند اور دلی تصویر کشی کا وعدہ کرتا ہے۔
پرتیک گاندھی نے کہا کہ ’’مجھے اپنی پہلی رومانوی فلم کی اسکرپٹ پڑھ کر خوشی ہوئی اس فلم میں، مجھے اس فلم میں ودیا بالن، الیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی جیسے شاندار اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ’’اسکیم ۱۹۹۲‘‘ کے بعد میرے پاس ڈراموں اور بایوپک کے پروجیکٹ بہت زیادہ آگئے تھے اور اس لئے میں کچھ الگ  کام کرنا چاہتا تھا، اسکرین پر اپنی شبیہ کو بدلنا چاہتا تھا۔ ہم دل سے بہت رومانوی ہے۔ اس فلم کی اسکرپٹ پڑھتے ہی مجھے اس فلم سے پیار ہوگیا اور میں نے فوراََ ہاں کردی۔‘‘
’’دو اور دوپیار ‘‘موجودہ دور کی زندگی کے پس منظر پر بنایا گیا ہے۔ 
اے پلویس انٹر ٹینمینٹ اور ایلیپس انٹرٹینمنٹ کے بنیر تلے بنی اس فلم کی ہدایت کار شرشا گوہاٹھا کرتا نے کی ہے۔ ’’دو اور دو پیار‘‘ ۱۹؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK