• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پریتی زنٹا نےفلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

Updated: June 03, 2024, 3:18 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پریتی نے کاسٹ اور عملے کا بھی شکر ادا کیا ، بشمول اداکارہ شبانہ اعظمی ، سنیما ٹو گرافر سنتوش سیون اور میوزک کمپوزر اے آر رحمان۔

Preity Zinta. Photo: INN
پریتی زنٹا تصویر : آئی این این

پریتی زنٹا نے اپنی آنے والی فلم ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے اس فلم کو اپنے کرئیر کی سب سے مشکل ترین فلم قرار دیا۔ راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی اس تاریخی ڈراما فلم کو عامر خان کے پروڈکشن ہاؤ س نے پروڈیوس کیا ہے۔ پریتی جو ’’لاہور ۱۹۴۷ء ‘‘ میں سنی دیول کے ساتھ نظر آئیں گی،  نے سنیچر کو ’’ایکس‘‘ پر فلم کے سیٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ لاہور ۱۹۴۷ء کی شوٹنگ مکمل ، میں اس ناقابل یقین تجربے کیلئے پوری کاسٹ اور عملے کی نہایت شکرگزار ہوں۔مجھے پوری امید ہے کہ آپ سب اس فلم کی تعریف کریں گے اور اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنے ہم اسے بناتے وقت ہوئے ہیں۔ یہ یقینی طور پر سب سے مشکل فلم ہے جس میں،مَیں نے کام کیا ہے۔

‘‘پریتی نے کاسٹ اور عملے کےساتھ اداکارہ شبانہ اعظمی ، سنیما ٹو گرافر سنتوش سیون اور میوزک کمپوزر اے آر رحمان کا بھی شکر اداکیا ہے۔انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا:’’پچھلے دو مہینوں کیلئے ہر کسی کی محنت ، صبر کاشکریہ ۔ راج جی ، عامر، سنی ، شبانہ جی، سنتوش سیون اور اے آر رحمان دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ۔ ہمیشہ پیار۔‘‘
 ’’لاہور ۱۹۴۷ء ‘‘میں پریتی ایک مرتبہ پھر سے سنی دیول کے ساتھ نظر آئیں گی اس سے پہلے اس جوڑی نے ’’دی ہیرو: لو اسٹوری آف اسپائے‘‘ ،’’فراز‘‘ اور ’’بھائی جی سپرہٹ‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK