پریہ درشن اور اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی کاسٹ میں وامقہ گبی بھی شامل ہوگئی ہیں۔ پریش راول، اسرانی اور راجپال یادو پہلے ہی کاسٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ ابھی جاری ہے اور اس کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: October 26, 2024, 3:25 PM IST | Mumbai
پریہ درشن اور اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی کاسٹ میں وامقہ گبی بھی شامل ہوگئی ہیں۔ پریش راول، اسرانی اور راجپال یادو پہلے ہی کاسٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ ابھی جاری ہے اور اس کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔
اکشے کمار اور پریہ درشن ۱۴؍ سال بعد ’’بھوت بنگلہ‘‘ نامی ہارر کامیڈی فلم کیلئے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں جس میں پریش راول، راجپال یادو اور اسرانی کلیدی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ پنک ولا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پریہ درشن اور ایکتا کپور نے وامقہ گبی کو اس ہارر کامیڈی کے ۳؍ مرکزی کرداروں میں سے ایک کیلئے سائن کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وامقہ گبی اس کردار کیلئے موزوں ترین ہیں۔ انہوں نے ڈجیٹل دنیا میں اپنے کام سے سبھی کو متاثر کیا ہے، اور اب وہ ’’بے بی جان‘‘ کے بعد ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں نظر آئیں گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اکشے اور وامقہ ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔ وامقہ کے علاوہ، فلم میں دو اور خواتین اداکارائیں نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ کہ ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی کاسٹنگ ابھی جاری ہے۔ خبروں کے مطابق اس کی شوٹنگ جنوری ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی اور اسی سال کے آخر میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی شوٹنگ سے قبل اکشے کمار ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کے ایک بڑے حصے کا شوٹنگ شیڈول مکمل کریں گے۔ ‘‘