پرینکا چوپڑہ اور کنگنا رناؤت کی فلم ’’فیشن‘‘ ۷؍مارچ ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر پی وی آر آئی نوکس کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ویمنس فلم فیسٹیول کے تحت ری ریلیز کیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2025, 7:44 PM IST | Mumabi
پرینکا چوپڑہ اور کنگنا رناؤت کی فلم ’’فیشن‘‘ ۷؍مارچ ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر پی وی آر آئی نوکس کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ویمنس فلم فیسٹیول کے تحت ری ریلیز کیا جارہا ہے۔
پرینکا چوپڑہ اور کنگنا رناؤت کی فلم ’’فیشن‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ پی وی آرآئی نوکس ۷؍مارچ تا ۱۳؍ مارچ تک ’’فیشن‘‘ کی ری ریلیز کا جشن منائے گا۔ فلمسازوں نے انسٹاگرام پر مدھر بھڈارکر کے ویڈیو کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے۔ ویڈیو میں مدھو بھنڈارکر نے کہا ہے کہ ’’میں فلمساز مدھو بھنڈارکر ہوں اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے کافی خوشی ہورہی ہے کہ ویمن ڈے فیسٹیول کے موقع پر پی وی آر آئی نوکس ’’فیشن‘‘کو ری ریلیز کررہاہے۔
National award-winning filmmaker @imbhandarkar`s #Fashion is set to return to theaters in celebration of International Women’s Day. You can join the experience at the @PicturesPVR @INOXMovies Film Festival from March 7th to 13th, 2025, and enjoy this cinematic gem.💃🏻🙌#Jalwa pic.twitter.com/fYAS8Zmhcs
— MADHUR BHANDARKAR (@MadhurFanClub) March 6, 2025
یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اتنے برسوں بعد سامعین اس فلم کو دیکھ سکیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فیشن‘‘ کو جو محبت ملی میں اس کیلئے شکرگزارہوں۔ ۷؍مارچ ۲۰۲۵ءکو ’’فیشن‘‘ بڑی اسکرین پر واپس آرہی ہے۔فلم میں قومی اعزاز یافتہ پرینکا چوپڑہ، کنگنا رناؤت اور ایسے ہی دیگر باصلاحیت اداکاروں کی فلم دیکھنا نہ بھولیں۔ آج کے نغمے کو آج بھی اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’مارکو‘ ٹی وی پر ریلیز نہیں ہوگی، سینسر بورڈ کا او ٹی ٹی پر پابندی کا مطالبہ
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ایک ایسی کہانی جو مضبوط کرے۔ ایسے کردار جو متاثر کریں۔ مدھر بھنڈارکر نے اس ویمن ڈے پر آپ کو مدعو کیا ہے کہ آپ فیشن کے جادو سے لطف اندوز ہوسکیں اور ایک مرتبہ پھر اسکرین پر خواتین کا جادو دیکھ سکیں۔پی وی آر آئی نوکس کے ویمنس فلم فیسٹیول میں ۷؍ مارچ تا ۱۳؍ مارچ ایسی خواتین کی کامیابی کا جشن منایئے جنہوں نے سنیما کو تبدیل کردیا۔‘‘’’فیشن‘‘ کے علاوہ ’’کوئین‘‘ اور ’’ہائی وے‘‘ بھی بین الاقوامی یوم خواتین کے ہفتے میں سنیما میں لوٹیں گی۔