• Sat, 18 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرینکا چوپڑہ نے ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی تصدیق کی، انسٹاگرام پوسٹ میں اشارہ

Updated: January 17, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

پرینکا چوپڑہ نے جمعرات کو اپنےا نسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ٹورنٹو سے دبئی اور پھر دبئی سے حیدرآباد کا سفر کیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آرآر آر‘‘ کا نغمہ استعمال کیا تھا۔

Priyanka Chopra. Photo: INN
پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

پرینکا چوپڑہ کے مداح بے صبری سے ہندوستانی سنیما میں ان کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔یہ افواہیں اڑائی جارہی ہیں کہ ’’پرینکاچوپڑہ ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم’’ایس ایس ایم بی ۲۹؍‘‘ میں مہیش بابو کے مدمقابل نظر آئیں گی۔‘‘ پرینکا چوپڑہ کو گزشتہ رات حیدرآبادایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے ۱۷؍ جنوری کو اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دبئی کے ذریعے ٹورنٹو سےحیدرآباد کا سفر کر رہی ہیںـ ۔ انہوں نے انسٹاگرام کے پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔ تاہم، انہوں نے ویڈیو میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آرآر‘‘ کا نغمہ استعمال کیا جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ وہ ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ قدرت کے نظاروں سے لطف اندروز ہورہی ہیں۔وہ جمعرات کو حیدرآباد پہنچی تھیں۔ انہوں نے چاکلیٹی رنگ کا کوٹ سیٹ زیب تن کیا تھا۔ حیدرآبادایئرپورٹ پر انہیں سخت سیکوریٹی کے درمیان دیکھا گیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

’’ایس ایس ایم بی ۲۹؍‘‘ کیا ہے
 یاد رہے کہ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کوعالمی سطح کی ایڈوینچر فلم سمجھا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ دو حصوں میں بنائی جاسکتی ہے۔فلم کا پہلا حصہ ۲۰۲۷ء جبکہ دوسرا حصہ ۲۰۲۹ء میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اس فلم کو ۹۰۰؍ یا ایک ہزار کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا ہے۔‘‘ پنک ویلا سے قریب ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’یہ فلم اپنی اسکرپٹ رائٹنگ کے آخری مرحلے میں ہے اور اسے اپریل ۲۰۲۵ء تک ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ ایس ایس راجامولی اپنی فلم کی کلیدی ہیروئن کیلئے ایسی ہیروئن کی تلاش میں ہیں جو عالمی شہرت رکھتی ہیںاور پرینکا چوپڑہ سے زیادہ بہتر کون ہوسکتا ہے۔ گزشتہ ۶؍ ماہ سے فلمساز نے پرینکا چوپڑہ کے ساتھ متعدد میٹنگ منعقد کی ہیں اور اسٹیک ہولڈرز فلم کیلئے پرتجسس ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ ’’بھول بھلیاں‘‘ کی جگہ پر کی جائے گی: رپورٹس

ایک اور ذرائع نے لکھا ہےکہ ’’پرینکا چوپڑہ مہیش بابو اور ایس ایس راجامولی کے ساتھ ایک ایسا ایڈوینچربنانے کیلئے تیار ہیں جو کبھی نہیں بنایا گیا ہوگا۔ مہیش بابو کے ساتھ انہیں اس فلم میں بہت سے ایکشن سین کرنے ہوں گے اور پرینکا چوپڑہ نے فلم کیلئے اپنی تیاری شروع کر دی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ پرینکا چوپڑہ ۲۰۰۲ء کی رومینٹک فلم ’’اپوروپم‘‘ کے ۲۳؍سال بعد تیلگو سنیما میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ آخری مرتبہ وہ رامین بحرانی کی فلم ’’دی وہائٹ ٹائیگر‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ یہ فلم ۲۰۲۱ء میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ پرینکا چوپڑہ کی آخری بالی ووڈفلم ’’دی اسکائے از پنک‘‘ تھی جو ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK