بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نےنیویارک میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ پنجابی دعوت کا لطف اٹھایا۔ پرینکا نے نیویارک میں اپنے سفر کی کچھ خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 07, 2024, 11:17 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نےنیویارک میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ پنجابی دعوت کا لطف اٹھایا۔ پرینکا نے نیویارک میں اپنے سفر کی کچھ خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نےنیویارک میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ پنجابی دعوت کا لطف اٹھایا۔ پرینکا نے نیویارک میں اپنے سفر کی کچھ خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ پرینکااور نک جونس کچھ دوستوں کے ساتھ نیویارک میں مشہور شیف وکاس کھنہ کے ریسٹورنٹ گئے، جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ میں کچھ مزیدار پنجابی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ پرینکاچوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویرشیئرکی ہے، جس میں وہ نیویارک میں شیف وکاس کھنہ کےریسٹورنٹ میں شوہر نک جونس اور دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ پرینکا نے اس خصوصی تصویر کے ساتھ پنجابی دعوت کے لیے وکاس کھنہ کاشکریہ ادا کیا اور لکھا، ناقابل یقین میزبان ہونےکاشکریہ اور وکاس، گھر کے ذائقے کیلئے شکریہ۔ ‘‘ وکاس کھنہ نے پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ انہوں نےلکھاکہ ’’آپ کی حمایت، محبت، مہربانی اور ہمیں متاثرکرنے کے لیےہماری دیسی ملکہ کا شکریہ۔ ہمیں دنیاسے متعارف کرانے اور آنے والی نسلوں کو راستہ دکھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔