• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سالگرہ مبارک: پرینکا چوپڑا نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے

Updated: July 18, 2024, 11:46 AM IST | Mumbai

۲۰۰۰ء میں مس ورلڈکامقابلےجیتنے والی پرینکا چوپڑا ہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور انہیں متعدد اعزازات مل چکے ہیں۔

Actress Priyanka Chopra. Photo: INN.
اداکارہ پرینکا چوپڑا۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کی دیسی گرل جو بدیسی ہوچکی ہیں لیکن آج بھی وہ ہندوستان آتی رہتی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ پرینکا چوپڑا ہیں۔ پرینکا چوپڑا ۱۸؍ جولائی ۱۹۸۲ءکوجمشیدپور میں پیدا ہوئیں جو اس وقت بہار کا حصہ تھا لیکن آج یہ جھارکھنڈ میں ہے۔ 
۲۰۰۰ء میں مس ورلڈکامقابلےجیتنے والی پرینکا چوپڑا ہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور انہیں متعدد اعزازات مل چکے ہیں، جن میں ۲؍ نیشنل فلم ایوارڈز اور۵؍ فلم فیئر ایوارڈز شامل ہیں۔ ۲۰۱۶ء میں، حکومت ہند نے انہیں پدم شری سے نوازا، اور ٹائم میگزین نےانہیں دنیا کے ۱۰۰؍ بااثر لوگوں میں سے ایک قرار دیا۔ اگلے ۲؍ سال، فوربس نے انہیں دنیا کی ۱۰۰؍ طاقتور ترین خواتین میں شامل کیا، اور ۲۰۲۲ء میں انہیں بی بی سی کی۱۰۰؍خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 
پرینکاچوپڑا نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد ہندوستانی فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کی پیشکش قبول کی۔ ان کی اداکاری کا آغاز تمل فلم تمیزھان (۲۰۰۲ء)سے ہوا، جس کے بعد ان کی پہلی بالی ووڈ فیچر فلم ’دی ہیرو:لو اسٹوری آف اے اسپائی‘ (۲۰۰۳ء) میں آئی۔ انہوں نےفلموں انداز (۲۰۰۳ء) اورمجھ سے شادی کروگی (۲۰۰۴ء) میں اہمکردار ادا کیا اور۲۰۰۴ءکی رومانوی تھریلر فلم اعترازمیں ان کا ایک منفرد رول تھا۔ پرینکا نے سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی فلموں کرش اور ڈان (دونوں ۲۰۰۶ء)میں اداکاری کر کےاپنا لوہا منوالیا، اور بعد میں ان کے سیکوئلزمیں اپنے کردار کو دوبارہ پیش کیا۔ ڈراما فلم فیشن (۲۰۰۸ء) میں ایک پریشان حال ماڈل کا کردار ادا کرکے چوپڑا نے نیشنل فلم ایوارڈ اور بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتاتھا۔ انہوں نے فلم کمینے (۲۰۰۹ء)، ۷؍ خون معاف (۲۰۱۱ء)، برفی!(۲۰۱۲ء)، میری کوم(۲۰۱۴ء)، دل دھڑکنے دو (۲۰۱۵ء) اور باجی راؤ مستانی (۲۰۱۵ء) کے ذریعہ بھی خوب تعریف لوٹی۔ ۲۰۱۵ء سے ۲۰۱۸ءتک، چوپڑا نے اے بی سی تھریلرسیریز کوانٹیکو میں الیکس پیرش کا رول ادا کیا، اور امریکی ٹی وی میں اہم رول ادا کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون بنیں۔ 
۲۰۱۵ء میں پرپل پیبل پکچرزنامی پروڈکشن کمپنی کی بنیاد رکھی اور اس کے تحت کئی فلمیں بنائیں، جن میں مراٹھی فلمیں وینٹی لیٹر (۲۰۱۶ء)اورپانی (۲۰۱۹ء)، اور خود اپنی اداکاری والی ہندی بایوپک دی اسکائی از پنک(۲۰۱۹ء) شامل ہیں۔ چوپڑا ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں، جن میں بے واچ(۲۰۱۷ء)، ازنٹ اٹ رومانٹک (۲۰۱۹ء)، دی وھائٹ ٹائیگر (۲۰۲۱ء)، دی میٹرکس ریسریکشن (۲۰۲۱ء) اورایکشن تھریلر سیریز سیٹاڈیل (۲۰۲۳ء) شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK