گزشتہ کئی برسوں سے ہالی ووڈ میں مصروف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۴ء کی تقریب میں کہا کہ وہ ایک ہندی فلم سائن کرنے بہت قریب ہیں۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 7:00 PM IST | Jeddah
گزشتہ کئی برسوں سے ہالی ووڈ میں مصروف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۴ء کی تقریب میں کہا کہ وہ ایک ہندی فلم سائن کرنے بہت قریب ہیں۔
بالی ووڈ میں اپنی علاحدہ شناخت بنانے والی پرینکا چوپڑہ گزشتہ کئی برسوں سے ہالی ووڈ میں مصروف ہیں۔ ’’دی وہائٹ ٹائیگر‘‘ (۲۰۲۱ء) کے بعد وہ کسی بھی ہندی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔ مداحوں کو بالی ووڈ میں پرینکا کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔ پرینکا نے ۲۰۲۵ء میں ہندی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جدہ ، سعودی عرب میں ’’ریڈ سی فلم فیسٹیول ۲۰۲۴ء‘‘ میں پرینکا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ میں واپسی کا دلچسپ اشارہ دیا۔ فیسٹیول کے ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’میں جہاں بھی جاتی ہوں اپنی جڑوں کے ساتھ جاتی ہوں۔ یہ میرے خاندان کا حصہ ہے، یہ میری پرورش کا ایک حصہ ہے۔ ہندوستان ہمیشہ میرے دل میں رہا ہے، ہندوستانی فلمیں ہمیشہ میرے دل کا حصہ رہیں گی۔ میں اگلے سال ایک ہندی فلم کرنے کے بہت قریب ہوں۔‘‘
بريانكا تشوبرا تتكلم عن بدايتها في السينما وعن فلمها Fashion الي خلصت الميزانية ولا قدروا يروجون له ولكن نجح👏🏼.#RedSeaIFF24#PriyankaChopra pic.twitter.com/geGeAIUzsk
— Abade🇸🇦 (@Abade1333) December 11, 2024
اداکارہ کے ان لفظوں نے مداحوں میں جوش بھردیا ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پرینکا نے ہالی ووڈ کی دو انتہائی متوقع فلموں کا شوٹ مکمل کیا ہے: ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ ایک امریکی ایکشن کامیڈی ، اور ’’دی بلف‘‘، یہ ایک ایکشن ڈرامہ ہے۔ مزید برآں، اداکارہ نے حال ہی میں پرائم ویڈیو سیریز ’’سیٹاڈل سیزن ۲‘‘ کی بھی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔