Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پرینکا چوپڑہ کی اداکاری سے مزین ’’سیٹاڈیل ۲‘‘ ۲۰۲۶ء میں ریلیزہوگی

Updated: March 29, 2025, 7:36 PM IST | Mumbai

پرینکاچوپڑہ کی اداکاری سےمزین اسپائی تھریلر سیریز ’’سیٹاڈیل ۲‘‘ ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پرینکاچوپڑہ کی اداکاری سےمزین اسپائی تھریلر سیریز ’’سیٹاڈیل ۲‘‘ امسال ریلیز نہیں ہوگی۔ ’’سیٹاڈیل‘‘ کےسیزن ۲ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ ’’پرینکا چوپڑہ کی اداکاری سے مزین فلم ’’سیٹاڈیل ۲‘‘ ۲۰۲۶ءمیں ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ سیٹاڈیل کے سیزن ایک میں پرینکا چوپڑہ اور ریچارڈ میڈن نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ ۶؍ ایپی سوڈ پر مبنی یہ سیریز ۲۸؍ اپریل ۲۰۲۳ء کوریلیزہوئی تھی۔ یہ ان تک کے مہنگے ترین ٹی وی سیریلوں میں سے ایک تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ زوروں پر،۱۳؍ہزار شو کیلئے ۱ء۴۷؍لاکھ ٹکٹ فروخت

سیٹاڈیل کی کہانی 
 ’’سیٹاڈیل‘‘ کی کہانی میسن کین (ریچارڈ)اور ناڈیا سنگھ (پرینکا چوپڑہ) کی خفیہ ایجنسی کےاطراف گھومتی ہے۔ ان کی خفیہ ایجنسی ’’سیٹاڈیل‘‘ کے تباہ ہونے کے بعد وہ اپنی یادیں بھول جاتے ہیں۔ پرینکا چوپڑہ نے حال ہی میں اطلاع دی تھی کہ وہ ’’سیٹاڈیل ۲‘‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ ’’سیٹاڈیل‘‘کے نئے سیزن کی اسکرپٹ ڈیویڈ ویل نے لکھی ہے جبکہ پرینکا چوپڑہ نے اس میں کلیدی کردار نبھایا ہے۔ سیزن ۲؍کی شوٹنگ گزشتہ سال نومبر میں ہی ختم ہوگئی تھی۔ اس سیریز کو جواور انتھونی روسو کے اے جی بی او پروڈکشن ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK