• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اعتراض۲؍ میں پرینکا چوپڑا نظر نہیں آئیں گی

Updated: November 29, 2024, 6:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 سبھاش گھئی نےکچھ دن پہلے ہدایت کارامت رائے کے ساتھ ’اعتراض۲‘ لانے کی اطلاع دی تھی۔ اکشے کمار، پرینکا چوپڑا اور کرینہ کپور خان۲۰۰۴ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’اعتراض‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔

Priyanka Chopra. Photo: INN
پرینکا چوپڑا۔ تصویر : آئی این این

 سبھاش گھئی نے کچھ دن پہلے ہدایت کارامت رائے کے ساتھ ’اعتراض۲‘ لانے کی اطلاع دی تھی۔ اکشے کمار، پرینکا چوپڑا اور کرینہ کپور خان ۲۰۰۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اعتراض‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ مداح پرجوش تھے کہ پرینکا اس بار بھی نظر آئیں گی یا نہیں۔ لیکن معروف ہدایت کار سبھاش گھئی نے انکشاف کیا ہے کہ پرینکا اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر سبھاش گھئی ہیں۔ انہوں نے خود تصدیق کی ہے کہ’اعتراض۲‘ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’او ایم جی۲‘ کے ہدایت کار امیت رائے کے پاس اس فلم کے سیکوئل کیلئےایک بہترین اسکرپٹ تیار ہے۔ لیکن پرینکاچوپڑا ’اعتراض۲‘ میں نظر نہیں آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK