سکندر‘ عید کی مناسبت سے۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔
EPAPER
Updated: February 23, 2025, 12:31 PM IST | Mumbai
سکندر‘ عید کی مناسبت سے۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔
باکس آفس پر فلم ’چھاوا‘کی آندھی کا کتنا بھی ڈھنڈورا پیٹا جائے، یہ سچ ہے کہ ان دنوں فلم شائقین سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ہی انتظار کررہے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ تو خود سلمان خان اور ان کا اسٹارڈم ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ عامر خان کے ساتھ ’گجنی‘ بنا کرراتوں رات اسٹار ہدایتکار بن جانے والے ’اے آر مروگاداس‘ فلم ’سکندر‘ کے ہدایت کار ہیں۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ’جڑواں ‘ اور’مجھ سے شادی کروگی‘ جیسی کئی ہٹ فلمیں دینے والے ساجد نڈیاڈ والا ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ فلم لارہے ہیں ... اور چوتھی بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم شائقین بہت دنوں سے سلمان خان کو پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ گزشتہ دنوں رپورٹ آئی تھی کہ۱۶؍فروری کو سلمان خان کی شوٹنگ کا شیڈول ختم ہوتے ہی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اب صرف پوسٹ پروڈکشن کا کام باقی ہے۔ وہ کام بھی تیزی سے اپنی تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ اسی درمیان فلمساز ساجد نڈیاڈ والا نے اعلان کیا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے سے فلم کا پروموشن شروع ہوجائے گا اور مہینہ ختم ہوتے ہوتے اس میں تیزی لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ فلم ’سکندر‘ عید کی مناسبت سے۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔