• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پلکت سمراٹ نے مداح کا دیا ہوا قلم سنبھال کر رکھا ہے

Updated: December 30, 2019, 4:34 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار پلکت سمراٹ نے گزشتہ روز(۲۹؍دسمبر) کو اپنی یوم پیدائش منائی۔پلکت کی اس سال ’پاگل پنتی‘ فلم ریلیز ہوئی تھی۔بات کی جائے ان کے برتھ ڈے پارٹی کی تو وہ اپنی پارٹی کو خاص اور چنندہ لوگوں کے ساتھ ہی مناتے ہیں۔ممبئی میں انہوںنے اپنے اہل خانہ اور چند دوستوں کے ساتھ جشن منایا۔کام کے تعلق سے پلکت سمراٹ کا کہنا ہے کہ یہ سال ان کے لئے بہت ہی شاندار رہا۔

پلکت سمراٹ ۔ تصویر : آئی این این
پلکت سمراٹ ۔ تصویر : آئی این این

 اداکار پلکت سمراٹ نے گزشتہ روز(۲۹؍دسمبر) کو اپنی یوم پیدائش منائی۔پلکت کی اس سال ’پاگل پنتی‘ فلم ریلیز ہوئی تھی۔ بات کی جائے ان کے برتھ ڈے پارٹی کی تو وہ اپنی پارٹی کو خاص اور چنندہ لوگوں کے ساتھ ہی مناتے ہیں۔ ممبئی میں انہوںنے اپنے اہل خانہ اور چند دوستوں کے ساتھ جشن منایا۔کام کے تعلق سے پلکت سمراٹ کا کہنا ہے کہ یہ سال ان کے لئے بہت ہی شاندار رہا۔کام نے انہیں پورے سال مصروف رکھا۔اس سال انہیں دنیا گھومنے کا بھی موقع ملا۔
 اپنے برتھ ڈے پر ملنے والے تحفہ کے تعلق سے پلکت نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کی ایک مداح نے انہیں ایک پین گفٹ کیا تھا جس پر ان کا نام لکھا ہوا تھا۔وہ پہلا ایسا تحفہ تھا جو انہیں کسی مداح نے دیا تھا۔ اس پین کو پلکت نے آج تک سنبھال کر رکھا ہے۔
 جہاں تک ان کی آنے والی فلم کی بات ہے تو وہ ’طیش‘فلم میں نظر آئیں گے جس کا ڈائریکشن بجوئے نامبیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK