پشپا ۲؍ نے ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یاد رہے کہ پشپا ۲؍ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: December 04, 2024, 10:39 PM IST | Mumbai
پشپا ۲؍ نے ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یاد رہے کہ پشپا ۲؍ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔
اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ’’پشپا دی رائز‘‘ کا سیکوئل ہے۔پشپا ۲؍ کو دنیا بھر میں ۱۲؍ ہزار اسکرین پر دکھایا جائے گا ۔ فلم کی ریلیز سے قبل اس کے ۱۰؍ لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ پشپا ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔
پشپا ۲؍ اپنی ریلیز کے دن ۱۰۰؍کروڑ کی ایڈوانس بکنگ دوسری ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اس نے پربھاس کی کالکی ۲۹۸۹؍ اے ڈی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پشپا ۲؍نے نہ صرف کالکی ۲۹۸۹؍ اے ڈی کو پیچھے چھوڑا ہے جبکہ اس فلم نےباہو بلی : دی کنلیوژن، ایس ایس راجامولی کی آر آر آر اور کے جی ایف ـ:چیپٹر ۲؍ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آر آر آر نے ایڈوانس بکنگ میں ۵۸؍ کروڑروپے کمائے تھے۔
یہ بھی پڑھئےـ اسنووائٹ ٹریلر:گیل گادوت کا ریچل زگلرکی ڈزنی پرنسیس میں بری سوتیلی ماں کا کردار
تجسس کا اظہار کرتے ہوئے میتھری مووی میکزر نے اپنے انسٹاگرام پر تجسس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پشپا ۲؍نے ایڈانس بکنگ میں ۱۰۰؍کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ایسا کرنے والی یہ ہندوستان کی ریکارڈ بریکنگ فلم ثابت ہوئی ہے۔‘‘یاد رہےکہ پشپا دی رائز نے اپنی ریلیز کے پہلے دن عالمی باکس آفس پر ۶۴؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ مقامی باکس آفس پر اس فلم نے ۵۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ پشپا ۲؍ ، پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔